Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بجٹ اقدامات کے تحت چھوٹی گاڑیاں سستی ہونے کا امکان

By Akhtar Rasool
جون 12, 2021 2 Min Read
0

کراچی : حکومت کی جانب سے مقامی طور پر تیار ہونے والی 850 سی سی تک کی کاروں پر جنرل سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے 12.5 فیصد کرنے اور فیڈرل ایکسائیز ڈیوٹی، ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے استثنیٰ دینے سے چھوٹی کاروں کی قیمتوں میں کمی آنے کا امکان ہے

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے تجزیہ کار شنکر تلریجا نے ایف ای ڈی کے استثنیٰ اور جی ایس ٹی میں 4.5 فیصد کی کمی کے بعد سوزوکی بولان اور 660 سی سی آلٹو کار کی قیمت میں ایک لاکھ 25 ہزار تک کی کمی کا تخمینہ لگایا ہے

اس رعایت کا سب سے زیادہ فائدہ پاک سوزوکی موٹر کمپنی (پی ایس ایم سی ایل) کو ہوگا کیوں کہ اس کی بولان اور 660 سی سی کی آلٹو گاڑیاں سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں

مالی سال 2021 میں بولان کی فروخت میں 65 فیصد جبکہ آلٹو کی فروخت میں 25 فیصد اضافہ دیکھا گیا جبکہ مالی سال میں دونوں گاڑیوں کے بالترتیب 8 ہزار 9 اور 36 ہزار 504 یونٹس فروخت ہوئے تھے

تاہم اسٹیک ہولڈرز آٹو سیکٹر کے لیے اعلان کردہ بجٹ اقدامات پر واضح ردِعمل دینے سے گریزاں ہیں

پی اسی ایم سی ایل کے ترجمان شفیق احمد شیخ نے کہا کہ یہ آٹو سیکٹر کے صارفین کے لیے بہترین مراعات اور فوائد ہیں، ہم اس پر حکومت کو سراہتے ہیں

پی اے اے پی اے ایم کے سابق چیئرمین مشہود علی خان نے کہا کہ 850 سی سی تک کی کاروں پر ٹیکس اور ڈیوٹی کی رعایت سے ان کی طلب میں بہتری آئے گی اور صلاحیتوں کے استعمال کے علاوہ آٹو سیکٹر میں روزگار بڑھے گا

انہوں نے کہا کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کو صارفین کو مزید فوائد پہنچانے کے لیے 850 سی سی تک کی کاروں کے لیے آٹو فنانسنگ پر شرح سود 7 فیصد سے کم کر کے 5 فیصد کر دینی چاہیے

اے پی ایم ڈی اے کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے کہا کہ حکومت کو مقامی طور پر تیار ہونے والی 850 سی سی کاروں کی طرح استعمال شدہ کاروں کی درآمد میں بھی رعایت دینی چاہیے تھی

واضح رہے کہ مالی سال 2021 کے گیارہ ماہ کے عرصے میں کاروں کی مجموعی فروخت 56.6 فیصد بڑھی تھی اور گزشتہ مالی سال کے 89 ہزار 130 یونٹس کے مقابلے رواں مالی سال ایک لاکھ 39 ہزار 613 یونٹس فروخت ہوئے، جس کی وجہ شرح سود میں کمی ہے جس نے بڑھتی ہوئی قیمتوں اور تاخیر سے فراہمی کے باوجود خریداروں کو اپنی جانب راغب کیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی میں رواں برس بھی معمول سے زیادہ  بارشوں کی پیشگوئی

Next

موبائل کالز، انٹرنیٹ پیکجز، ایس ایم ایس پر ٹیکس نہیں لگا رہے، وزیر خزانہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme