Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بحریہ ٹاؤن قبضہ گیریت نوآبادی پالیسیوں کا تسلسل ہے۔ بی این ایم 

By Akhtar Rasool
مئی 3, 2021 2 Min Read
0

بلوچ نیشنل موؤمنٹ کے مرکزی ترجمان نے بحریہ ٹاون انتظامیہ، سندھ حکومت، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی، سندھ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور سندھ بورڈ آف ریونیو کی ملی بھگت اور طاقت کے زور پر کراچی کے قدیم آبادیوں پر دھاوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل کالونیل اور قبضہ گیر پالیسیوں کی انتہا اور تسلسل ہے۔

سپر ہائی وے سے متصل یہ علاقے بلوچ اور سندھی اقوام کی قدیم زمینیں ہیں جنہیں بحریہ ٹاون انتظامیہ قبضہ گیر طاقتوں اور سندھ حکومت کے قانونی ادارے طاقت کے ذریعے قبضہ کرکے مقامی آبادی کو بے دخل کررہی ہیں

ملیر اور کاٹھور کے یہ علاقے گذشتہ کئی صدی سے آباد ہیں۔ اس بات کا ثبوت سندھ حکومت خود اپنی تفویض کردہ مالکانہ حقوق کے اسناد کے ذریعے دے چکی ہے، مگر اب طاقت اور دھمکی کے ذریعے انہی زمینوں پر قبضہ کیا جا رہا ہے

مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ بحریہ ٹاون انتظامیہ زمینوں پر قبضے کے  لیے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت متعدد قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوئی ہے۔ قابض ریاست کی ملی بھگت سے وہ مقامی آبادی پر مظالم ڈھارہی ہیں اور ان پر بے بنیاد الزامات کو جواز بنا کر انھیں گرفتار کیا جا رہا ہے

الیکڑونک اور پرنٹ میڈیا جو کراچی میں ایک معمولی خبر کو بریکنگ نیوز کے طور پر پیش کرتی ہیں لیکن بحریہ ٹاؤن کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی کے سامنے اپنے چپ سادھ لی ہے جو اپنے پیشے سے غداری کے مترادف ہے

مرکزی ترجمان نے مزید کہا حال ہی میں نور محمد گبول گوٹھ اور داد کریم بلوچ کی زمینوں پر پولیس اور بحریہ ٹاون کے جنرل عامر کی سربراہی میں دھاوا پہلا واقعہ نہیں بلکہ متعدد دفعہ مختلف گوٹھوں پر پولیس اور بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے دھاوا بول کر مقامی افراد کو زدوکوب کیا ہے

گذشتہ سال نومبر کے مہینے میں علی محمد گبول گوٹھ پر پولیس نے دھاوا بول کر پانچ افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ انیس مارچ دو ہزار اکیس کو جمعہ موریو گوٹھ کو مسمار کیا گیا۔ اس کے خلاف مزاحمت کی صورت میں جعلی ایف آئی آر اور دھونس دھمکی کا سہارا لیا گیا

مرکزی ترجمان نے کہا بحریہ ٹاون انتظامیہ اور سندھ حکومت کے ظلم و ستم پر کہا کہ ظلم کو روکنے کا راستہ مزاحمت میں پنہاں ہے۔ مزاحمت کے ذریعے ہی ہم اپنے آبائی زمینوں کو محفوظ بناسکتے ہیں۔ وہ ہمیں اپنی زمینوں اور سرزمین سے بیدخل کرکے ایک ڈیموگرافک تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ مزاحمت کے سوا کوئی اور طریقہ ہمیں اقلیت میں تبدیل ہونے سے نہیں بچا سکتا

بی این ایم کے ترجمان نے کہا پیپلز پارٹی،نام نہادبلوچ قوم پرست اور سندھی کش پارٹیاں ہمارے ہمدرد نہیں بلکہ فوجی اسٹیبلشمنٹ کے ہمدرد ہیں جو انکی پالیسیوں پر عمل پیرا ہو کر بلوچ اور سندھی قوم کو غلامی کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہیں۔ کسی کی جھوٹی تسلیوں میں آنے کی بجائے بلوچ اورسندھیوں کو ہمیں اس عمل کے خلاف بھرپورمزاحمت کرنا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

رٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن، ﻣﻼﺋﯿﺸﯿﺎ ﮐﯽ ﻃﺮﺯ ﭘﺮ ﻋﻠﯿﺤﺪﮦ ﭘﻨﺸﻦ ﻓﻨﮉ ﮐﮯ ﻗﯿﺎﻡ ﮐﯽ ﺗﺠﻮﯾﺰ

Next

تحریک انصاف نے بحریہ ٹاؤن اور سندھ حکومت کے خلاف سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme