Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانوی اسپیشل فورسز نے پاکستان سمیت گیارہ مسلمان ملکوں میں خفیہ کارروائی کی: گارڈین کی رپورٹ

By Akhtar Rasool
مئی 26, 2023 3 Min Read
0

موقر برطانوی روزنامہ اخبار ’دا گارڈین‘ نے منگل کو اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ برطانوی اسپیشل فورسز نے گذشتہ بارہ برسوں کے دوران پاکستان سمیت انیس ممالک میں خفیہ کارروائیاں کیں، جن میں آٹھ عرب اور تین مسلمان ملک شامل ہیں

میڈیا لیکس کی بنیاد پر تحقیقی گروپ ’ایکشن آن آرمڈ وائلنس‘ (اے او اے وی) کی ایک رپورٹ میں ان ممالک کی فہرست دی گئی ہے، جہاں 2011ع سے برطانیہ نے ایلیٹ یونٹس بھیجے۔ آپریشنز میں یرغمالیوں کو چھڑانا، ان کو وہاں سے نکالنا، تربیت اور تحفظ شامل تھا

عرب دنیا میں الجزائر، عراق، لیبیا، عمان، صومالیہ، سوڈان، شام اور یمن میں یونٹس بھیجے گئے۔ مسلم اکثریتی ممالک افغانستان، پاکستان اور مالی میں بھی یونٹس بھیجے گئے

شام میں 2013ع میں منصوبہ بند فضائی مہم سے قبل بمباری کے ممکنہ مقامات کی نشاندہی کرنے کے لے یونٹس بھیجے گئے تھے۔ برطانوی پارلیمنٹ میں اس مہم کے خلاف ووٹ دیا گیا تھا

اے او اے وی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں انتہائی خطرناک مشنز کے احکامات براہ راست وزیر اعظم یا وزیر دفاع کی جانب سے جاری کیے گئے اور انہیں انتہائی خفیہ رکھا گیا تھا

اس رپورٹ میں آپریشنز کی نگرانی پر سوال اٹھایا گیا ہے

واضح رہے کہ جنگی کارروائیوں کے لیے اگرچہ برطانوی پارلیمنٹ سے منظوری لازمی ہے، لیکن چھوٹے پیمانے پر اسپیشل فورسز کی کارروائیاں ارکانِ پارلیمنٹ کے علم کے بغیر کی جا سکتی ہیں اور کمیٹی کی تحقیقات کے تابع نہیں ہیں

سنہ 2015ع میں اس وقت کے وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے ایس اے ایس کو مشرق وسطیٰ میں اسلام پسند رہنماؤں کو پکڑنے اور ہلاک کرنے کی خود مختاری دی تھی۔ یہ فیصلہ تیونس میں ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا، جس میں ایک ہوٹل کے اندر تیس برطانوی مارے گئے تھے

اس سال کے شروع میں برطانیہ کی اسپیشل فورسز کی اس وقت جانچ پڑتال کی گئی، جب ایک عوامی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ان یونٹوں نے 2010ع سے 2011ع کے درمیان افغانستان میں طالبان کے پچاس سے زیادہ مبینہ ارکان کو ماورائے عدالت قتل کیا

اے او اے وی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر آئن اوورٹن نے کہا ”گذشتہ ایک دہائی کے دوران متعدد ممالک میں برطانیہ کے خصوصی دستوں کی وسیع پیمانے پر تعیناتی، شفافیت اور جمہوری نگرانی کے بارے میں سنگین خدشات کو جنم دیتی ہے۔ ان مشنوں کے لیے پارلیمانی منظوری اور سابقہ جائزے کا فقدان انتہائی پریشان کن ہے“

اے او اے وی کے مطابق گذشتہ ماہ سوڈان میں جھڑپیں شروع ہونے کے بعد برطانیہ کی اسپیشل فورسز نے خرطوم سے برطانوی سفارت کاروں اور ان کے اہلِ خانہ کے ایک چھوٹے سے گروپ کے انخلا کی نگرانی کی اور انہیں دارالحکومت کے شمال میں واقع ایک ہوائی اڈے پر منتقل کیا

اے او اے وی نے جس رجحان کا ذکر کیا ہے، وہ ایلیٹ آپریشنز کی رازداری کے تحفظ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، اس کا سہرا پیراشوٹ رجمنٹ، رائل میرینز اور رائل ایئر فورس کو دیا گیا، ان کے شمولیت کے بارے میں کسی اسپیشل فورس یونٹ کی نشاندہی نہیں کی گئی تھی

اس سال کے شروع میں لیک ہونے والی دستاویزات میں یہ بھی انکشاف ہوا تھا کہ روسی حملے کے دوران یوکرین میں اسپیشل فورسز کے تقریباً پچاس ارکان موجود تھے

اے او اے وی کی رپورٹ کے جواب میں برطانوی وزارت دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا ”یہ حکومتوں کی دیرینہ پالیسی ہے کہ وہ برطانیہ کی سپیشل فورسز کے بارے میں کوئی تبصرہ نہ کریں.“

Tags:

10 most elite special forces in the worldbritish special forceselite special forcesspecial forcesspecial forces in actionspecial forces in action documentaryspecial operations force of pakistanspecial operations forcesthe most elite special forcesthe most elite special forces in the usthe most elite special forces in the worldthe most elite special operations forces in the worldtop 10 most elite special forces in the world 2022
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان: سیاسی جماعتوں میں ٹوٹ پھوٹ اور سیاسی وفاداریاں تبدیل کرنے کی تاریخ اور عوامل

Next

اعلیٰ فوجی افسران کو ’اسٹریٹیجی‘ پڑھانے والی شیریں مزاری سیاستدان کیسے بنیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme