Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانوی شہزادے کا اسامہ بن لادن کے خاندان سے 10 لاکھ ڈالر عطیہ وصول کرنے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
اگست 1, 2022 2 Min Read
0

برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ شہزادہ چارلس نے اپنے خیراتی ادارے کے لیے اسامہ بن لادن کے خاندان سے 10 لاکھ پاؤنڈ عطیہ قبول کیا تھا جس پر شہزادہ چارلس کو خبردار بھی کیا گیا تھا کہ اس کا بہت خطرناک عوامی ردعمل سامنے آئے گا.

ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ پرنس چارلس کے مشیروں نے ان پر زور دیا تھا کہ وہ خاندان کے سرپرست بکر بن لادن اور ان کے بھائی شفیق جو دہشت کی علامت سمجھے جانے والے رہنما اسامہ بن لادن کے سوتیلے بھائی بھی ہیں، ان سے عطیہ وصول نہ کریں.

اخبار کی رپورٹ کے مطابق، 73 سالہ پرنس چارلس نے پرنس آف ویلز چیریٹیبل فنڈ (پی ڈبلیو سی ایف) کے لیے عطیہ وصول کرنے پر اس وقت رضامندی ظاہر کی تھی جب ٹرسٹ اور ان کے دفتر کے مشیروں کے اعتراضات کے باوجود وہ 2013 میں لندن کے کلیرنس ہاؤس میں 76 سالہ بکر بن لادن سے ملےتھے.

پی ڈبلیو سی ایف کے چیئرمین ای این چیشائر کا کہنا ہے کہ عطیہ قبول کرنے پر اس وقت 5 ٹرسٹیز نے اتفاق کیا تھا۔

برطانوی پولیس نے فروری میں پرنس چارلس کی ایک اور خیراتی فاؤنڈیشن کے خلاف کیس فار آنرز اسکینڈل میں تحقیقات کا آغاز کیا تھا جس میں ایک سعودی تاجر ملوث تھا.

دی پرنس فاؤنڈیشن کے سربراہ نے گزشتہ سال الزامات سے متعلق ایک اندرونی انکوائری کے بعد استعفیٰ دے دیا تھا.

دی پرنس فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو مائیکل فاسٹ نے ابتدائی طور پر سعودی شہری سے تعلق کے بارے میں اخبار میں کیے گئے انکشافات کے بعد ذمہ داریوں سے معطل کیے جانے پر رضامندی ظاہر کی تھی

سعودی ٹائیکون محفوظ ماری مبارک بن محفوظ نے پرنس چارلس کی خاص دلچسپی کے منصوبوں کی بحالی کے لیے بڑی رقم عطیہ کی تھی

پرنس آف ویلز کے قریبی ساتھی مائیکل فاسٹ پر الزام ہے کہ انہوں نے محفوظ ماری مبارک بن محفوظ کو شاہی اعزاز اور برطانیہ کی شہریت دلوانے کے لیے منظم اور باقاعدہ کوششیں کیں

دوسری جانب، سعودی ٹائیکون محفوظ ماری مبارک بن محفوظ نے نے مبینہ طور پر کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے سے انکار کیا ہے

Tags:

bin LadenBritish princefamily of Osama bin Ladenreceiving a donation
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وزیراعظم سیلاب متاثرین سے ملاقات کے لئے بلوچستان پہنچ گئے

Next

امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر کا ایشیا کا دورہ شروع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme