Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

برطانیہ کی تباہی کے لئے صرف ایک روسی میزائل : ٹی وی رہورٹ نے تہلکہ مچا دیا

By Akhtar Rasool
مئی 8, 2022 2 Min Read
0

روسی ٹی وی کی ایک رپورٹ سے برطانوی ایوانوں میں ہلچل مچ گئی ہے، جس میں ٓکہا گیا ہے کہ صرف ایک روسی میزائل برطانیہ کو صفحہ ہستی سے مٹا سکتا ہے

رپورٹ میں روس کے ایک صحافی کا کہنا تھا کہ روس کا ایک ”سرمت میزائل“ ہی برطانیہ کو غرق کرنے کے لئے کافی ہے

حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں ایک روسی صحافی نے ٹیلیویژن پر کہا کہ برطانیہ ایک چھوٹا سا جزیرہ ہے، جسے ایک روسی سرمت میزائل ہمیشہ کے لیے غرق کرنے کے لیے کافی ہوگا

رپورٹ کے مطابق روسی صحافی دیمتری کیسیلوف نے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں روس کے خلاف برطانیہ کی حالیہ دھمکیوں پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ روس برطانیہ کو ایک ”سرمت“ میزائل سے ہی گہرے سمندر میں غرق کرسکتا ہے

انہوں نے روس کے چینل-1 پر ایک پروگرام کے دوران کہا کہ روس نے حال ہی میں جس پوسیڈن تارپیڈو کی نقاب کشائی کی ہے، وہ برطانیہ کو سمندر کی گہرائیوں میں غرق کرسکتا ہے

کیسیلوف نے روس کے خلاف حالیہ برطانوی دھمکیوں کے جواب میں کہا کہ وہ گریٹر اور عظیم روس کو اپنے جوہری ہتھیاروں سے کیوں دھمکیاں دے رہے ہیں، جب کہ وہ صرف ایک چھوٹا جزیرہ ہے اور برطانیہ کو روسی جوہری ہتھیاروں سے تباہ کیا جا سکتا ہے

یاد رہے کہ برطانوی مسلح افواج کے سیکرٹری جیمز ہپی نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر یوکرین برطانوی ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے روسی سرزمین پر اہداف پر حملہ کرتا ہے تو وہ اسے منصفانہ سمجھیں گے

روسی صحافی دیمتری کیسیلوف نے ٹی وی پروگرام میں روس کے جس سرمت میزائل کی بات کی ہے، وہ 10 یا اس سے زیادہ جوہری وار ہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ہزاروں میل دور امریکا یا یورپ میں کے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے.

Tags:

RussiaUKUkraine
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ہنزہ میں ششپر گلیشئر پگھلنے سے سیلاب، قراقرام ہائے وے کا حسن آباد پل تباہ

Next

سابقہ حکومت کا ریلیف پیکج ختم، یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme