Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بلاول بھٹو اور شیریں مزاری کے درمیان تنازع کے بعد قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس منسوخ ہونے کی وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جنوری 31, 2022 3 Min Read
0

اسلام آباد – قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ نے ہیومن رائٹس کمیٹی کا اجلاس منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت اور اپوزیشن کے اراکین کے درمیان اختلافات کے بعد وفاقی وزیر نے چیئرمین وزیر بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ایجنڈا کو یکطرفہ طور پر حتمی شکل دینے پر اپنے ’تحفظات‘ کا اظہار کیا ہے

کمیٹی چیئرمین کو لکھے گئے خط میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کی جانب سے پیش کردہ ایجنڈوں کو اجلاس میں شامل نہ کرنے پر سوال اٹھایا ہے

انہوں نے اجلاس میں شامل آئٹم بھی سوال اٹھایا، جو ان کے مطابق صوبائی معاملہ ہونے کے باعث کمیٹی یہ معاملات نہیں اٹھا سکتی

خط میں وفاقی وزیر نے قانون 239 اور قومی اسمبلی کے کام کرنے سے متعلق طریقہ کار 2007 کا حوالہ دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ناظم جوکھیو کے قتل کا معاملہ کمیٹی کا ایجنڈا تھا، جس پر بات چیت کے حوالے سے پی ٹی آئی کے اراکین نے مطالبہ کیا تھا

قانون 239 جس کا عنوان ’کمیٹی کے اجلاس کا ایجنڈا اور نوٹسز‘ اس میں کہا گیا ہے کہ ’کمیٹی کے کام کا ٹائم ٹیبل اور کمیٹی کے ہر اجلاس کا ایجنڈا متعلقہ وزیر کی مشاورت سے (کمیٹی کا چیئرمین) متعین کرے گا‘

شیریں مزاریں نے اپنے خط میں مزید کہا کہ ’ اس سے قبل قائمہ کمیٹی کے 8 اراکین نے قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں پہلا ایجنڈا آئٹم ایم پی اے کی جانب سے ناظم الدین جوکھیو کے مبینہ طور پر قتل اور تشدد سے متعلق رکھنے کی درخواست کی تھی

یاد رہے یہ واقعہ کراچی کے ضلع ملیر میں واقع میمن گوٹھ کے قریب جام گوٹھ میں پیش آیا تھا

شیریں مرزاری نے خط میں کہا کہ آئندہ ایجنڈے کے آئٹم میں اس معاملے کو لازمی شامل کیا جائے

بعد ازاں وزارت کی جانب سے جاری کردہ ایک دفتری میمورنڈم میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو بتایا گیا کہ ’فی الحال، انسانی حقوق کی وزیر 2 فروری کو اجلاس بلانے سے متفق نہیں ہیں‘

پی ٹی آئی نے نومبر میں جمع کروائے گئے اپنے من پسند مطالبات کے نوٹس پر اجلاس کرنے پر بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ قواعد کے تحت کمیٹی کے چیئرمین پرلازم ہے کہ ایجنڈے کی درخواست کے 14 روز اندر اجلاس بلایا جائے

پی ٹی آئی کے قانون ساز لعل چند کا کہنا ہے کہ انہوں نے درخواست جمع کروائی تھی تاکہ ملیر کے ناظم جوکھیو اور قمبر شہدادکوٹ کی فہمیدہ سیال کے قتل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے، اور سندھ میں مذہب کی جبری تبدیلی کے حوالے سے بھی بات کی جائے

انسانی حقوق کے پارلیمانی سیکریٹری لعل چند نے افسوس کرتےہوئے کہا کہ کمیٹی کے سیکریٹری کی جانب سے 2 فروری کے لیے جو ایجنڈے جاری کیے گئے ہیں، اس میں جبری طور پر مذہب کی تبدیلی کا ایجنڈا آئٹم شامل ہیں ہے

انہوں نے الزام عائد کیا کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جان بوجھ کر ان مسائل پر بات کرنے سے گریز کر رہے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ’تقریباً تین ماہ گزر چکے ہیں، لیکن کمیٹی کے چیئرمین نے کوئی اجلاس نہیں بلایا جو ان کے مفاد کی نشاندہی کرتا ہے‘

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سربراہ نے گزشتہ دو اجلاسوں کی صدارت نہیں کی یہ اجلاس پیپلز پارٹی کی دوسری ایم این اے شازیہ مری کے سربراہی میں کیے گئے تھے

لعل چند کے مطابق یہ اس طرح کا پہلا معاملہ نہیں ہے، اس سے قبل گزشتہ سال 16 جولائی کو بھی ایسا ہوچکا ہے

انہوں نے ایک بار پھر مطالبہ کیا کہ پی ٹی آئی اراکین کی درخواست میں موجود دونوں ایجنڈا پر اجلاس میں تبادلہ خیال کیا جائے، جس میں چار سال قبل ظالمانہ قتل کا نشانہ بننے والے ام رباب کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے

واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں بھی پیپلز پارٹی کے دو اراکین سندھ اسمبلی کو بھی نامزد کیا گیا ہے

دوسری جانب تاحال بلاول بھٹو زرداری اور شازیہ مری کی طرف سے اس بارے میں کوئی بیان سامنے نہیں آیا اور نہ ہی کسی قسم کی کوئی وضاحت کی گئی ہے.

Tags:

Bilawal Bhutto ZardariHuman RightsPakistan
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بخت گزیدہ (افسانہ)

Next

اپوزیشن لیڈر کی حیثیت سے یوسف رضا گیلانی کا استعفیٰ پارٹی کے حوالے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme