Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بلوچستان حکومت کا کشمیر کی حکومت کو طیارے کا تحفہ

By Akhtar Rasool
اپریل 27, 2022 2 Min Read
0

بلوچستان حکومت نے اپنا پرانا طیارہ پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی حکومت کو تحفے میں دے دیا ہے۔ اس بات کا اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کشمیر کے نومنتخب وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے دورہ کوئٹہ کے موقع پر کیا

سرکاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں طیارہ دینے کا اعلان کیا اور کہا کہ ’یہ اقدام بلوچستان کے عوام کی جانب سے کشمیر کے عوام کے لیے جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے۔‘

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے اس موقع پر وزیراعظم سردار تنویر الیاس کو طیارہ حوالے کرنے کا مراسلہ بھی دیا۔ وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے گرانقدر تحفہ دینے پر بلوچستان کے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا

سردار تنویر الیاس گزشتہ ہفتے سردار عبدالقیوم نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے۔ ان کا شمار پاکستان کے بڑے سرمایہ داروں میں ہوتا ہے۔ وہ اسلام آباد کے سب سے بڑے شاپنگ مال سینٹورس کے مالک بھی ہیں

وہ کشمیر میں انتخابی مہم اور سیاسی دوروں کے لیے ہیلی کاپٹر کا استعمال کرتے رہے ہیں

ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ کا کہنا ہے کہ ’وزیراعلٰی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے خیر سگالی کے طور پر کشمیر کی حکومت کو بلوچستان کا طیارہ دے کر یہ ثابت کیا ہے کہ بلوچستان کی صوبائی حکومت اور عوام ہر سطح پر اپنی کشمیری بہن، بھائیوں کا ساتھ دیں گے۔‘

خیال رہے کہ بلوچستان حکومت کا یہ طیارہ گزشتہ کئی سالوں سے خراب ہونے کی وجہ سے استعمال میں نہیں تھا اور کوئٹہ ایئر پورٹ پر صوبائی حکومت کے ہینگر میں پارک تھا

محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن بلوچستان کے ایک آفیسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اردو نیوز کو بتایا کہ بلوچستان حکومت کے پاس دو طیارے ہیں جن میں اس وقت لیئر جیٹ 45 ایکس آر نامی امریکی کمپنی بمبارڈیئر کا تیار کردہ طیارہ استعمال میں ہے جبکہ لیئر جیٹ 31 اے طیارہ گزشتہ کئی سالوں سے گراؤنڈ ہے۔ اس میں پانچ سے چھ لوگ سوار ہو سکتے ہیں

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ صوبائی حکومت نے پرانے طیارے کو نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ اس دوران اس طیارے کی مرمت کرکے اسے گوادر اور کوئٹہ کے درمیان سرکاری حکام کی آمدروفت کے لیے استعمال کرنے پر بھی غور ہوا مگر ان دونوں فیصلوں پر عمل نہیں ہو سکا

انہوں نے مزید بتایا کہ بلوچستان حکومت نے 2008ء سے 2018ء تک اس طیارے کی مرمت پر 33 کروڑ 83 لاکھ روپے خرچ کیے۔ صرف 2008ء سے 2013ء کے درمیان چھ سالوں میں 17 کروڑ روپے خرچ ہوئے مگر اس کے باوجود یہ طیارہ بہتر نہ ہو سکا تو اس وقت کی صوبائی حکومت نے نیا طیارہ خریدنے کا فیصلہ کیا اور 2012ء میں امریکی کمپنی بمبار ڈیئر کمپنی سے ایک ارب 70 کروڑ روپے میں لیئر جیٹ 45 ایکس آر ماڈل کا نیا طیارہ خرید لیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

”مداخلت ہوئی ہے تو اس کا مطلب سازش پہلے تیار ہوگئی تھی“ اعتزاز احسن کے بیان پر شیریں مزاری کیا کہتی ہیں؟

Next

اقوام متحدہ: اب ویٹو پاور کے استعمال کا حساب بھی دینا ہو گا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme