Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بلوچستان سے پراسرار لاشیں برآمد، ایک تیرتی کراچی پہنچ گئی

By Akhtar Rasool
فروری 13, 2022 1 Min Read
0

کراچی – سندھ کے دارالحکومت کراچی سے جڑے بلوچستان کے مختلف علاقوں سے پراسرار لاشیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

گزشتہ روز حب کے قریب سے ملنے والی لاش کو ہتھکڑی لگی تھی، جبکہ اسی علاقے سے حب ندی میں تیرتی زنجیروں سے بندھی لاش بھی کراچی پہنچی

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ویسٹ سہائی عزیز کے مطابق رات گئے منگھو پیر کے علاقے میں حب ڈیم سے کراچی کو پانی سپلائی کرنے والی حب کینال سے جوان العمر شخص کی ایک لاش ملی ہے ، جسے زنجیروں سے باندھا گیا تھا، لاش بلوچستان سے تیرتے ہوئے کراچی کی حدود میں پہنچی

سہائی عزیز کے مطابق لاش کی شناخت نہیں ہو سکی، نادرا حکام سے رابطہ کر کے بائیو میٹرک کے ذریعے متوفی کی شناخت کی جائے گی

لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کا پوسٹ مارٹم جاری ہے

واضح رہے کہ حب میں لسبیلہ کے قریب ڈام کے ساحل سے بھی دو روز قبل ایک شخص کی ہتھکڑی لگی لاش برآمد ہوئی تھی، جسے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے آر ایچ سی وندر اسپتال منتقل کیا تھا، لاش کی فوری شناخت نہیں ہو سکی تھی

ایدھی ذرائع کے مطابق لاش کے کپڑوں اور وضع قطع سے متوفی کا کسی خوشحال گھرانے سے تعلق ظاہر ہوتا ہے

ایس ایچ او تھانہ وندر قاضی صابر کے مطابق اس لاش کو پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کی غرض سے کوئٹہ منتقل کیا گیا ہے.

Tags:

Baloch Missing PersonsBalochistan٘Mutilated BodiesMutilated corpses
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سٹیزن پورٹل پر درج دو لاکھ سے زائد شکایات کا دوبارہ جائزہ لینے کا فیصلہ کیوں کیا گیا؟

Next

مبینہ توہین مذہب: خانیوال میں ہجوم کے ہاتھوں ایک شخص ہلاک

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme