Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی: جرمنی کا اسرائیلی تاریخ دان کو ایوارڈ نہ دینے کا فیصلہ

By Akhtar Rasool
جنوری 1, 2022 2 Min Read
0

برلن – جرمنی کی حکومت نے 1995ع میں بوسنیا کے مسلمانوں کی نسل کشی کا انکار کرنے پر ہولوکاسٹ کے ایک اسرائیلی تاریخ دان کو سرکاری اعزاز سے نوازنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے

عرب نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق آؤشوِٹس حراستی کیمپ کی تاریخ کے ماہر گیڈیئن گریف کو اعلیٰ سطح پر ایوارڈ سے نوازنے کے فیصلے پر برلن کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے

جس کے بعد جرمن وزارت خارجہ نے جمعرات کو ایک بیان میں سابق چانسلر انگیلا مرکل کی حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ’پروفیسر گریف کو وفاقی جمہوریہ جرمنی کے آرڈر آف میرٹ سے نوازنے کی تجویز واپس لے لی گئی ہے۔ یہ سابقہ وفاقی حکومت کا فیصلہ تھا۔‘

جرمن وزارت خارجہ نے بوسنیا ہرزیگووینا کے اندر سربیا کے نیم خودمختار علاقے کی جانب سے سریبرینیکا، جہاں آٹھ ہزار بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا تھا، پر کمیشن کی طرف سے کیے گئے کام کی طرف اشارہ کیا

بوسنیا کے ایک اسلامی اسکالر کو بھیجے گئے خط میں، جس کا بوسنیائی زبان کے ذرائع ابلاغ میں حوالہ دیا گیا، جرمن صدر فرانک والٹر اسٹین میئر نے ایوارڈ کی تبدیلی کو کمیشن کے سربراہ کے طور پر گریف کے عہدے سے جوڑ دیا، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ اس نے سربیا کے قوم پرستوں کی جانب سے 1995 میں سریبرینیکا کی نسل کشی میں ہلاکتوں کی تعداد کو کم کیا ہے

تاہم وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ برلن کا گیڈیئن گریف سے ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ ان کی ہولوکاسٹ اور اسرائیل ہجرت کرنے والے جرمن یہودیوں پر تحقیق میں جو خدمات ہیں، ان کے اعتراف کو کم نہیں کرتا

دوسری جانب گیڈیئن گریف نے جمعرات کو اسرائیلی اخبار ہاریٹز کو بتایا کہ انہیں غیر سرکاری طور پر آگاہ کیا گیا تھا کہ وہ ایوارڈ وصول نہیں کریں گے

انہوں نے کہا کہ بوسنیا کے اخوان المسلمین کے ارکان ان کی ساکھ کو خراب کرنے کے ذمہ دار ہیں

دوسری جانب بوسنیا کے دارالحکومت سراجیوو میں ایوارڈ نہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا ہے.

Tags:

BosniaHolocausts'
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اشرف غنی اگر خوف زدہ تھے تو ہم سے مدد مانگتے: خلیل زاد

Next

بھارت میں فٹبالر رونالڈو کا مجسمہ نصب کرنے پر احتجاج

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme