Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بولڈ فرانسیسی ماڈل میرین الہیمر کا قبولِ اسلام

By Akhtar Rasool
نومبر 8, 2022 2 Min Read
0

بولڈ لباس اور پروگرامات میں شرکت کرکے شہرت حاصل کرنے والی خوبرو فرانسیسی ریلٹی ٹی وی اسٹار اور ماڈل میرین الہیمر نے اسلام قبول کر لیا ہے

میرین الہیمر متعدد فرانسیسی ٹی وی ڈراموں اور سیریلز سمیت ریئلٹی ٹی وی شوز کا حصہ بن چکی ہیں، جبکہ وہ جوتوں، پرفیوم اور لباس کے بولڈ فیشن شوبز کا حصہ بھی رہ چکی ہیں

انہوں نے اپنے بولڈ ریئلٹی ٹی وی شوز کی وجہ سے کافی شہرت حاصل کی لیکن کچھ عرصے سے لوگوں نے ان کا بدلتا ہوا انداز دیکھا تو ان سے متعلق چہ مگوئیاں شروع ہوئیں کہ انہوں نے شوبز اور فیشن کی دنیا چھوڑ دی ہے

تاہم انہوں نے خود سے متعلق ہونے والی چہ مگوئیوں کو ختم کرتے ہوئے گزشتہ ہفتے بتایا ”میں نے چند ماہ قبل اسلام قبول کرلیا تھا“

میرین الہیمر نے سعودی عرب میں اسلام کے مقدس مقامات کی تصاویر اور وڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی وڈیو بھی شیئر کی اور اعتراف کیا کہ وہ چند ماہ قبل ہی مسلمان ہوگئی تھیں، مگر انہوں نے یہ بات کچھ عرصے تک خفیہ رکھی

تاہم ماڈل و اداکارہ نے لکھا کہ ان کے بعض مداح ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے سے متعلق جانتے ہیں، جبکہ کئی ان سے اس ضمن میں سوالات کرتے آ رہے ہیں تو ان کے لیے وہ یہ بات واضح کر رہی ہیں کہ اب وہ دائرہ اسلام میں داخل ہو چکی ہیں

انہوں نے کلمہ شہادت پڑھنے کی وڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ”ہر انسان کو ایک سے دوسرے مذہب میں داخل ہونے کی اجازت اور حق حاصل ہے اور میں اس بات پر خدا کی شکر گزار رہوں گی کہ میں سیدھی راہ پر آ گئی“

انہوں نے بتایا ”میرے دل اور روح نے اسلام کا انتخاب کیا اور سکون کی خاطر میں اس مذہب میں آئی“

انہوں نے ایک شعر بھی لکھا کہ ’زندگی سے آگے ایسے بھی راستے ہیں، جن پر ہر ایک کو تنہا سفر کرنا پڑے گا، جہاں ان کا ساتھ دینے والا کوئی دوست، کوئی اہل خانہ اور کوئی ساتھی نہیں ہوگا، وہاں صرف خدا اور وہ سفر کرنے والا ہوگا‘

انہوں نے دائرہ اسلام پر نیک خواہشات کرنے والے افراد کا شکریہ بھی ادا کیا

میرین الہیمر کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کا اعتراف کرنے کے بعد انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرنے کی وڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مقدس مقامات پر دیکھا جا سکتا ہے

فرانسیسی ماڈل و اداکارہ نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ماڈل مہجا سدرہ کا شکریہ بھی ادا کیا، جنہوں نے عمرے کی ادائیگی کے دوران ان کا ساتھ دیا

فرانسیسی ماڈل کی جانب سے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد لوگوں نے انہیں مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

Tags:

AlheimerFrench modelIslamMarineMarine Alheimer
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

طرزِ حیات (افسانہ)

Next

بلوچستان: گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کا ایک بار پھر دھرنا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme