Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بچوں میں دودھ کے دانت دماغی امراض کی نشاندہی کر سکتے ہیں

By Akhtar Rasool
نومبر 12, 2021 2 Min Read
0

میسا چوسٹس : ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا کہ بچوں کے دودھ کے دانتوں پر نشانات اور موٹائی کو دیکھ کر مستقبل میں ڈپریشن اور دماغی امراض کی پیش گوئی کی جا سکتی ہے

یہ انکشاف میساچیوسیٹس جنرل ہسپتال ( ایم جی ایچ) کے ماہرین نے کیا ہے، جس کی تفصیلات جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن (جاما) کے اوپن نیٹ ورک میں شائع کی گئی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تحقیق سے سے دماغی امراض کو سمجھنے اور خود زدپذیر بچوں کو اس سے محفوظ رکھنے میں بھرپور مدد مل سکے گی

واضح رہے کہ کئی برس قبل ایم جی ایچ کی ماہر ایرن سی ڈن نے اپنی حیرت انگیز تحقیق میں کہا تھا کہ ابتدائی کم عمری میں بچوں کی مشکلات آگے چل کر ان کی شخصیت اور نفسیات پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے۔ بچوں کے ابتدائی ماہ و سال بہت حساس ہوتے ہیں اور کوئی بھی ناخوشگواری ایک تہائی دماغی عارضوں کی وجہ بن سکتی ہے، جس کے واضح اثرات جوانی اور بلوغت میں سامنے آتے ہیں

تحقیق کا ایک طریقہ تو مطالعہ احوال اور سوالات کرنے کا ہے، جن میں ڈپریشن اور دیگر امراض میں مبتلا افراد سے ان کے بچپن کے واقعات اور مسائل کے بارے میں پوچھا جاتا ہے، لیکن مسئلہ یہ ہے کہ ہرفرد کو اپنے بچپن کی باتیں یاد نہیں رہتیں۔ اس لحاظ سے یہ ایک بڑی رکاوٹ ہے

ماہرین کے مطابق ہمارے ساتھ بچپن میں جو کچھ ہوتا ہے اس کے نقوش دانتوں پر آجاتے ہیں۔ یوں انہیں، زندگی کے اتار چڑھاؤ کا ایک ریکارڈ کہا جا سکتا ہے

بیماری ہو، ذہنی تناؤ ہو یا پھر غذائی قلت ان کا اثر دانتوں پر آتا ہے۔ درختوں کے تنوں میں دائروں کی طرح ایسی ہی دھاریاں دانتوں میں بنتی ہیں، جنہیں اسٹریس لائن کہا جاتا ہے

اس ضمن میں ایم جی ایچ کےماہرین نے ستر بچوں کا جائزہ لیا جس میں ایوون لونگٹیوڈینل اسٹڈی آف پیرنٹس اینڈ چلڈرن کے تحت برطانوی بچوں کا جائزہ لیا گیا اور انہیں نوے کی دہائی کے بچے بھی کہا جاتا ہے۔ والدین نے اپنے بچوں کے دودھ کے دانت عطیہ کئے تھے۔ عموماً یہ نوکیلے دانت تھے، جو پانچ سے سات برس کے بچوں سے لیے گئے تھے

پہلے خردبین سے ان کا جائزہ لیا گیا ۔ پھر ایک سوالنامے میں چار پہلوؤں سے معلومات لی گئیں، جن میں حمل کی سختیوں، والدہ کے نفسیاتی مسائل کی تاریخ، پڑوس کا ماحول، غربت، رویے اور معاشرتی سپورٹ کا جائزہ لیا گیا تھا

اس دوران دیکھا گیا کہ جن ماؤں نے ایک تناؤ بھرا ماحول گزارا تھا اور بے چینی سے گزری تھیں، ان کے بچوں پر اس کے شدید اثرات مرتب ہوئے  اور ان کے دانتوں پر اس کے اثرات دیکھے گئے تھے۔ اس تحقیق کی تفصیلات ایک اور ویب سائٹ www.childrenofthe90s.ac.uk پر رکھی گئی ہیں

ماہرین نے اس تحقیق کے بعد زور دیا ہے کہ بچوں میں دودھ کے  دانتوں کے مطالعے سے انہیں مستقبل میں کئی امراض سے بچایا جاسکتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

محسوس کرنے، فیصلہ اور عمل کرنے والا انقلابی مادہ

Next

انصاف کہاں، ذلت ملتی ہے…

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme