Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

بچپن میں کھائی جانے والی غذا کے اثرات کے حوالے سے اہم انکشاف

By Akhtar Rasool
فروری 11, 2021 2 Min Read
0

بچپن میں بچے اکثر ایسی غذاؤں کی طرف زیادہ رغبت رکھتے ہیں جو صحت کے لیے مضر ہوتی ہیں. بدقسمتی سے ہم بچوں کی ضد اور ایسی غذاؤں کے اثرات کی نوعیت سے بے خبر ہونے کی وجہ سے انہیں ایسی غذائوں سے باز بھی نہیں رکھتے. لیکن بچہ اپنی ابتدائی عمر میں جو غذائیں استعمال کرتا ہے،  اس کے اثرات اور ان کی نوعیت حوالے سے ہونے والی ایک تحقیق میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

چوہوں پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچے اپنے ابتدائی دور میں جو کچھ کھاتے ہیں وہ اجزا ان کے معدے اور آنتوں میں مائیکروبس کی تشکیل کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس کے اثرات پوری زندگی پر محیط ہو سکتے ہیں

مثال کے طور پر اگر بچے ابتدائی عمر میں شکرباور چکنائی بھری اشیا کھائیں تو ان کے معدے اور آنتوں کی حیاتیاتی کیفیت بدل جاتی ہے اور یوں اس کے اثرات پوری عمر تک جاری رہ سکتے ہیں

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، ریورسائیڈ کے سائنسدانوں نے بتایا کہ ہمارے پیٹ میں موجود ہزاروں لاکھوں اقسام کے بیکٹیریا اور دیگر مائیکروبس ہماری مجموعی صحت کی تشکیل کرتے ہیں۔ اگر اوائل عمر میں ہی ان کی کیفیت تبدیل ہونے لگے تو نہ صرف بچے کی نشوونما پر اثر پڑتا ہے بلکہ اس کے آثار زندگی بھر دیکھے جاسکتے ہیں

جامعہ کیلیفورنیا میں ارتقائی فعلیات کے ماہر تھیوڈور گارلینڈ کا کہنا ہے کہ مغربی غذائیں ہمارے بچوں پر مضر اثرات ڈال رہی ہیں اور عین اسی طرح کی غذائیں چوہوں کو دی گئیں جس میں چکنائی اور شکر کی بہتات تھی۔ اس کےبعد چوہوں کا مطالعہ کیا گیا اور ان کے معدے میں موجود مائیکروبس کا بغور مطالعہ کیا گیا۔

انسانی جسم میں لاتعداد اقسام کے پیراسائٹ، فنجائی، وائرس اور بیکٹیریا پائے جاتے ہیں اور ان کی اکثریت آنتوں اور معدے میں رہتی ہے۔ یہ غذا کے ہاضمے، جسم کو بیماریوں سے روکنے، وٹامن کی جزوبدن بنانے اور دواؤں کی تاثیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اسی طرح صحت بخش اور مضرِ صحت مائیکروبس بھی ہوتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ جسم میں تمام اقسام کے خردنامیوں کا توازن ضروری ہوتا ہے۔

اس تجربے میں چوہوں کو چار درجوں میں تقسیم کیا گیا ان میں سے ایک گروہ کو تین ہفتے تک مغربی کم صحت بخش غذائیں دی گئیں. اس کے بعد تمام چوہوں کے گروہوں کو دوبارہ معمول کے کھانے دیئے گئے اور یہ یہ عمل 14 ہفتوں تک جاری رکھا گیا۔ معلوم ہوا کہ جن چوہوں کو چکنی اور میٹھی غذائیں دی گئیں ان کے معدے اور آنتوں کے مائیکروبس کا توازن سب سے زیادہ بگڑ گیا اور ان میں میوری بیکیولم انٹیسٹینیل نامی بیکٹیریا کی کم ترین مقدار تھی جو کاربوہائیڈریٹس کو سادہ اجزا میں توڑ کر ہضم کے قابل بناتی ہے

چوہے کی عمر کا موازنہ انسانی عمر سے کرتے ہوئے ماہرین اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ اگر بچپن میں خراب نوعیت کی غذائیں کھائی جائیں تو اس کے دیرینہ اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، 6 ارکانِ پنجاب اسمبلی کا پارٹی چھوڑنے کا امکان

Next

سندھ حکومت تین سال میں 37 ہزار پرائمری اساتذہ بھرتی کرے گی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme