Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی ریاست اتر پردیش کا خطرناک مجرموں کو "خراجِ تحسین”

By Akhtar Rasool
دسمبر 29, 2020 2 Min Read
0

یہ تو سنا اور دیکھا تھا کہ کسی بھی شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی شخصیات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کے نام سے ڈاک ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں، لیکن تاریخ میں پہلی مرتبہ بھارتی ریاست اُتر پردیش کے محکمۂ ڈاک نے دو بدنام  گینگسٹرز کے نام کا ڈاک ٹکٹ جاری کر دیا

تفصیلات کے مطابق بھارتی اخبار کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کانپور کے پوسٹ ماسٹر جنرل وی کے ورما نے تصدیق کی ہے کہ یہ سب کسی کلرک کی غلطی سے ہوا ہے، کہ بدنامِ زمانہ گینگسٹر چھوٹا راجن اور منا بجرنگی کی تصویر کے ڈاک ٹکٹ جاری ہو گئے

جنرل وی کے ورما نے کہا کہ اس حوالے سے ہم تحقیقات کر رہے ہیں کہ ایسا کیسے ممکن ہوا تاہم ابھی تک کلرک کا یہ بیان سامنے آیا ہے کہ وہ چھوٹا راجن یا منا بجرنگی کو پہنچانتا نہیں

اس ضمن میں ملنے والی اطلاعات کے مطابق ’’مائی اسٹیمپ‘‘ اسکیم کے تحت حادثاتی طور پر چھوٹا راجن اور بجرنگی کی تصاویر کے ساتھ 12 ٹکٹ شائع ہوئے۔

واضح رہے کہ 2017ع میں شروع کی گئی اس اسکیم کے تحت کوئی بھی شخص 300 روپے ادا کر کے اپنی تصویر والا ٹکٹ جاری کروا سکتا ہے

اسکیم کے تحت چھپوائے جانے والے یہ ٹکٹ دیگر عام ڈاک ٹکٹوں کی طرح قابل استعمال ہوتے ہیں۔ مقامی محکمۂ ڈاک کی اس مہم نے بہت مقبولیت حاصل کی اور لوگ اپنے دوست احباب اور رشتے داروں کو ان کی تصاویر کے ڈاک ٹکٹ گفٹ بھی کرتے ہیں

حکام کا کہنا ہے کہ ڈاک ٹکٹ پر تصویر شایع کرنے کے لیے پہلے محکمہ ڈاک صرف درخواست گزار سے شناختی کارڈ طلب کرتا تھا، تاہم حالیہ واقعے کے بعد جانچ پرکھ کے عمل کو سخت کیا جائے گا

محکمہ ڈاک کا مؤقف ہے کہ حالیہ معاملے میں کسی نے راجن اور بجرنگی کی تصویریں دے کر یہ بتایا تھا کہ یہ اس کے رشتے داروں کی تصاویر ہیں۔ معمول کے مطابق فیس کی وصولی کے بعد دونوں کی تصویر کے ساتھ 12 ڈاک ٹکٹ جاری کر دیے گئے۔ ٹکٹوں کے لیے جمع کروائے گئے فارم پر ’’پریم پرکاش سنگھ عرف منا بجرنگی‘‘ اور ’’راجندر نکھلجے عرف چھوٹا راجن‘‘ کے نام درج تھے

واضح رہے کہ یہ دونوں افراد اتر پردیش کے بدنام زمانہ گینگسٹر ہیں جن میں سے ایک ممبئی جیل میں ہے جب کہ بجرنگی یوپی کے ایک جیل میں 9 جولائی 2018ع کو قتل کر دیا گیا تھا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﺁﻧﮯ ﮐﺎ ﻣﻌﺎﻭﺿﮧ ﻧﮧ ملنے پر "ارطغرل” کا  ﮐﺎﺷﻒ ﺿﻤﯿﺮ ﮐﮯ ﺧﻼﻑ ﮐﺎﺭﺭﻭﺍﺋﯽ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ

Next

حکمراں جماعت کو دھچکہ، ﺳﯿﻨﯿﭧ ﺍﻧﺘﺨﺎﺑﺎﺕ ﺳﮯ قبل دو پی ٹی آئی ﺍﺭﮐﺎﻥِ ﺳﻨﺪﮪ ﺍﺳﻤﺒﻠﯽ ﮐﺎ ﭘﺎﺭﭨﯽ ﭼﮭﻮﮌﻧﮯ ﮐﺎ ﻓﯿﺼﻠﮧ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme