Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتاریختازہ ترینخبریںعالمی

بھارتی ریگستان میں دنیا کی سب سے بڑی ارضی ڈرائنگ دریافت

By Akhtar Rasool
مئی 27, 2021 2 Min Read
0

راجستھان: بھارتی تھر اور راجستھان کے میدانی علاقے میں زمین پر کھینچی گئی لکیروں کو جب بلندی سے دیکھا گیا تو ان پر ایک ڈیزائن کا گمان ہوا اور اسے زمین پر بنایا گیا سب سے بڑا خاکہ یا ڈرائنگ کہا گیا ہے جسے سائنسی زبان میں ’جیوگِلفس‘ کہا جاتا ہے

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اسپائرل ڈرائنگ ہے جو بھارتی تھر کے علاقے بوہا اور اس کے اطراف میں دریافت ہوئی ہیں۔ اس طرح جنوبی امریکہ میں نازکا کی لکیروں کو بھی اس نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیرو میں دریافت ہونے والی ڈرائنگ ایک وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی ہیں۔ بیل بوٹوں، جانوروں اور پودوں کی یہ زمینی ڈرائنگ 500 قبل مسیح میں کاڑھی گئی تھیں

کئی برس پہلے فرانسیسی باپ اور اس کے بیٹے کارلو اور یوہان اوئتیمر نے گوگل ارتھ نقشے میں اسے دریافت کیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے بھارت جاکر ڈرون سے اس کی عکس بندی کی تھی. انہیں سب سے پہلے بوہا نامی دیہات میں  2374 فٹ لمبی اور 650 فٹ چوڑی ڈرائنگ ملی

اگرچہ یہ ماہرین کسی یونیورسٹی یا ادارے سے وابستہ نہیں، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ شاید یہ 150 سال پرانی ڈرائنگ ہے اور اس سے زیادہ وہ کچھ بتا نہیں سکے

انہی ماہرین نے کہا ہے کہ اہم مقامات پر تین پتھر رکھے گئے ہیں، جو ڈئزائنر کی سمجھ بوجھ کوظاہر کرتے ہیں

بوہا کے پاس چار بڑی علامات نوٹ کی گئی ہیں جن میں سے ہر ایک لائن 20 انچ چوڑی تھی۔ جنوب مغرب ایک اور لکیر ابھرتی ہے جو جلیبی کی طرح مرغولے کھاتی ہے اور عمودی لکیروں کی جالی میں ڈھل جاتی ہے

اس کےعلاوہ شمال اور جنوب مغرب میں چھوٹی ڈیزائن ہیں، لیکن وقت کے ہاتھوں وہ مٹنے کے قریب ہیں

یہ تمام ‘جیوگلفس’ مٹی کو کھرچ کر بنائے گئے ہیں۔ اگر ساری ڈرائنگز کو ملایا جائے تو بھارتی تھر میں ان کا رقبہ دس لاکھ مربع فٹ بنتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

گڈانی پر مزدور جہاز سے خطرناک مواد نکالنے پر مجبور

Next

ملک میں 38 فیصد گھرانوں کے معاشی حالات پہلے سے بد تر ہوگئے، سروے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme