Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

بھارتی کسان نے 12 ایکڑ پر ٹماٹر کی کاشت سے کروڑوں روپے کیسے کمائے

By Akhtar Rasool
جولائی 15, 2023 3 Min Read
0

ٹماٹر کی پیداور میں کمی اور سپلائی چین میں خلل کا باعث بننے والے کئی عوامل اور کی وجہ سے بھارت کے کئی حصوں میں ٹماٹر کی قیمتیں مسلسل بلند ترین سطح پر ہیں۔

اگرچہ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ صارفین کی جیبیں خالی کر رہا ہے، لیکن ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ کئی کسانوں کا بھلا کر گیا ہے

مہاراشٹر کے ضلع پونے سے تعلق رکھنے والے تکارام بھگوجی گیاکر نے ٹماٹر کاشت کیے تھے اور جس وقت اس کی فصل تیار ہوئی، اس وقت بازار میں ٹماٹر نہیں مل رہے تھے

جب بیوپاریوں کو علم ہوا کہ ان کے پاس وافر ٹماٹر موجود ہیں تو ان سے رابطہ کیا گیا، تاہم تکارام نے صورت حال کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے بڑے نپے تلے انداز میں اپنا مال فروخت کرنا شروع کیا

انہوں نے ٹماٹروں کے تیرہ ہزار کریٹ تقریباً دو کروڑ بھارتی روپے میں بیچے، جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے پونے سات کروڑ سے زائد بنتے ہیں

تکارام کے پاس اٹھارہ ایکڑ زرعی زمین موجود ہے، جس میں سے انہوں نے بارہ ایکڑ پر ٹماٹر کاشت کیا تھا، جس میں ان کے بیٹے ایشور گیاکر اور بہو سونالی نے بھی ان کی بہت مدد کی تھی

کاشت کار خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ ٹماٹر لگانے سے قبل انہوں نے اچھی کھاد اور دوسری ادویات کے بارے میں تمام معلومات حاصل کیں اور ماہرین کے مشوروں پر عمل کرتے ہوئے ٹماٹر کاشت کیا

خاندان کے مطابق ’ہماری اس محنت کا صلہ ایک اچھی فصل میں سامنے آیا۔‘

چونکہ اس وقت ملک میں ٹماٹر کی طلب بہت زیادہ ہے اس لیے ایک کریٹ میں انہیں اکیس سو بھارتی روپے کا فائدہ ہوا اور ناراینگنی میں جمعے کو ایک روز میں ہی ان کے نو سو کریٹ فروخت ہوئے اور چند گھنٹے بعد گھر لوٹتے ہوئے ان کے پاس اٹھارہ لاکھ سے زائد روپے آ گئے تھے

اگلے چند روز میں انہوں نے ایک کریٹ ایک ہزار سے ڈھائی ہزار روپے کے عوض فروخت کیا

اس طرح پونے کے شہر جُنر میں چند ایسے دیگر کاشت کار بھی سامنے آئے ہیں جو ٹماٹر فروخت کر کے کروڑ پتی بن گئے ہیں

انڈیا کے اس علاقے میں صرف ایک ماہ کے دوران 80 کروڑ روپے کے ٹماٹر فروخت ہوئے ہیں، جس سے 100 سے زائد خواتین کو روزگار کے مواقع بھی ملے

اپنی فصل کے حوالے سے تکارام کا کہنا ہے کہ ان کی بہو سونالی بوائی میں مدد دینے کے علاوہ کٹائی اور پیکنگ کا کام بھی کیا جبکہ فروخت کے حوالے سے تمام امور ان کے بیٹے ایشور نے انجام دیے

ان کے مطابق ’ہم سب کی تین ماہ کی محنت کا صلہ بہت اچھی شکل میں ملا ہے، جس پر بہت خوش ہیں۔‘

ناراینگجنی میں قائم ایگریکلچرل پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی کا کہنا ہے کہ ٹماٹر تاریخ کی بلند ترین قیمت پر فروخت ہوئے اور ایک کریٹ (20 کلوگرام) کی قیمت ڈھائی سے تین ہزار روپے تک گئی اور فی کلو قیمت 125 سے 140 تک پہنچی

ٹماٹر کی وجہ سے کروڑ پتی بنے کا سلسلہ صرف مہاراشٹر تک محدود نہیں رہا بلکہ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے ایک کاشت خاندان کی قیمت بھی خوب چمکی اور اس نے بھی ٹماٹروں کے 2000 ہزار کریٹ بیچ کر ایک روز میں 80 لاکھ روپے کمائے

کسانوں کے خاندان کی سربراہی پربھاکر گپتا اور ان کے بھائی کرتے ہیں، جو گزشتہ چالیس سالوں سے اپنے چالیس ایکڑ فارم پر ٹماٹر اگا کر روزی کما رہے ہیں۔ تاہم، انہوں نے پہلے کبھی ٹماٹر پر ایسا سودا نہیں کیا تھا

بھارت کے کئی شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں بہت سوں کے لیے تشویش کا باعث بن گئی ہیں، کیونکہ کئی بڑے باکس چینز اور میک ڈونلڈز اور برگر کنگ جیسے ریستوراں نے بھی ٹماٹروں کو اپنی ریسیپیز سے نکالنا شروع کر دیا کیونکہ قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

Tags:

angry farmer dumps one load of tomatoes into lakecomplete information of mushroom farming in indiacrorepati farmer in indiafarmers dump tomatoesfarmers dump tomatoes on nashik roadsfarmers dump tomatoes on roadfarmers dump tonnes of tomatoesfarmers dump tonnes of tomatoes on roadfarmers earn croresIndian Farmerindian farmer santoshindian farmer videoindian farmers at worknashik farmers dump tomatoes on roadtomatoes farmers
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کچھ تذکرہ میلان کنڈیرا کا

Next

پھٹے کپڑے اور جوتے مرمت کرکے پہننے والوں کو بونس اور سگریٹ پینے والوں کو گھورنا۔۔ دو انوکھے فیصلے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme