Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت : مسلمانوں کے خلاف پرتشدد واقعات کی تحقیقات کرنے والے دو وکلا کیخلاف مقدمہ درج

By Akhtar Rasool
نومبر 5, 2021 2 Min Read
0

تریپورہ : ہندوستانی پولیس نے گزشتہ ماہ ریاست تریپورہ میں پرتشدد واقعات اور فسادات میں مسلمانوں کی مساجد اور املاک کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات کے لیے قائم فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کے 2 اراکین وکلاء کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی خبر رساں ادارے دی وائرز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ کمیٹی کے دونوں اراکین اور پیشے کے اعتبار سے وکیل مکیش اور انصار اندوری نے ’تریپورہ میں انسانیت پر حملہ، مسلمانوں کی زندگیاں اہمیت رکھتی ہیں‘ کے عنوان سے منگل کو ایک رپورٹ جاری کی تھی، جس میں انکشاف کیا گیا تھا کہ گزشتہ ماہ پرتشدد واقعات کے دوران کم از کم بارہ مساجد، نو دکانوں، مسلمانوں کے تین مکانات کو بجرنگ دَل، وشوا ہندو پریشد اور ہندو جاگرن منچ جیسی انتہا پسند تنظیموں نے نشانہ بنایا

رپورٹ کے مطابق یہ وکلا اس چار رکنی فیکٹ فائنڈنگ ٹیم کا حصہ تھے، جس نے 29 اکتوبر کو ریاست کا دورہ کیا تھا تاکہ ان واقعات کو دستاویزی شکل دی جا سکے جس میں مسلمان برادری اور ان کی املاک کو نشانہ بنایا گیا تھا

وکلا کی مرتب کردہ رپورٹ میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی تھی کہ تشدد کے یہ تازہ واقعات انتظامیہ کے غیر ذمے دارانہ رویے، انتہا پسند تنظیموں اور سیاستدانوں کے مفادات کا نتیجہ ہے

واضح رہے کہ دائیں بازو کی انتہا پسند تنظیموں نے ریاست کی مسلم آبادی کے خلاف تشدد کو ہوا دینے کے لیے احتجاجی ریلیاں نکالی تھیں. ریلیوں کے دوران ہندوتوا کے ہجوم نے مسلمانوں کے خلاف نعرے بازی کی اور مساجد اور مسلمانوں کے گھروں پر حملہ بھی کیا

پولیس کا موقف ہے کہ وکلا کی جانب سے سوشل میڈیا پر واقعے کے بارے میں جعلی اور غلط معلومات پھیلانے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

جبکہ اس حوالے سے مکیش کا کہنا ہے کہ میں نے سوشل میڈیا پر صرف وہ شیئر کیا جو ہم نے دیکھا، ہم نے دہلی میں ایک پریس کانفرنس کی اور اس کے بعد اس پروگرام کا فیسبک لائیو کیا، مجھے لگتا ہے کہ انہیں اس فیسبک لائیو کے ساتھ کوئی مسئلہ تھا

پولیس نے وکلا کو 10 نومبر کو مغربی اگرتلہ پولیس اسٹیشن میں پیش ہونے کی بھی ہدایت کی ہے

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں مسلمانوں کی مساجد اور املاک پر حملوں کے بعد تریپورہ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔ 29 اکتوبر کو تریپورہ ہائی کورٹ نے پرتشدد واقعات کا از خود نوٹس لیا تھا اور حکومت کو 10 نومبر تک اس معاملے پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی.

Tags:

India Violent against MuslimViolent incidents against Muslims
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دنیا میں سب سے سستا پیٹرول پاکستان میں ہے، خسارہ بیس ارب ڈالر سے ایک ارب پر لے آئے.  وزیراعظم

Next

ناظم جوکھیو قتل کیس: نامزد ایم پی اے جام اویس نے گرفتاری دے دی، دھرنا ختم

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme