Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

بھارت: معروف ٹی وی اداکار کا 2019ع میں اسلام قبول کرنے کا انکشاف

By Akhtar Rasool
مارچ 30, 2023 2 Min Read
0

بھارتی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے معروف اداکار ویویان ڈیسینا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے پانچ سال قبل اسلام قبول کرلیا تھا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویوین ڈیسینا کافی عرصے سے اسپاٹ لائٹ سے دور تھے کیونکہ ان کے بارے میں کوئی خبر نہیں تھی اور وہ ڈراموں میں نظر نہیں آتے تھے
بھارتی اخبار انڈیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق اداکار کے اسلام قبول کرنے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی تھیں، جبکہ وہ کافی عرصے سے ٹی وی اسکرین سے دور تھے, تاہم اب انہوں نے اسلام قبول کرنے کی تصدیق کر دی ہے

ویویان ڈیسینا نے مقبول ترین ٹی وی ڈراموں میں کام کیا جن میں پیار کی ایک کہانی، جھلک دکھلا جا، شکتی، مدھوبالا اور دیگر شامل ہیں

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے بتایا ”میری زندگی میں کچھ زیادہ نہیں بدلا، میں عیسائی پیدا ہوا تھا اور اب میں اسلام کی پیروی کرتا ہوں، میں نے سنہ 2019ع سے مقدس ماہِ رمضان میں اسلام کے مطابق زندگی گزارنا شروع کی“

اداکار کا کہنا تھا ”مجھے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھنے سے بہت سکون ملتا ہے۔ لہٰذا، یہاں میں نے تمام غیر ضروری قیاس آرائیوں کو روک دیا ہے“

ویویان ڈیسینا نے حال ہی میں اپنے مداحوں کو ماہِ رمضان کی مبارک باد بھی دی تھی، انٹرویو کے دوران ویویان ڈیسینا نے بتایا کہ ایک سال قبل ان کی مصر کی ایک سابق صحافی نوران علی سے مصر میں شادی ہوئی تھی اور اب ان کی ایک چار ماہ کی بیٹی بھی ہے

انہوں نے کہا ”باپ بننا ایک خواب کا پورا ہونا اور سب سے شاندار احساس ہے۔ جب بھی میں اپنی بچی کو اپنی بانہوں میں پکڑتا ہوں تو میں دنیا کے اوپر محسوس کرتا ہوں۔ میں اس سے زیادہ کیا مانگ سکتا تھا؟ ہم نے اپنی بیٹی کا نام لیان ویوین ڈیسینا رکھا ہے‘‘

انہوں نے مزید کہا ”میں نے ہمیشہ اس بات کو برقرار رکھا ہے کہ میں اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کو الگ رکھنا چاہتا ہوں۔ میں نہیں چاہتا کہ میری فیملی لائم لائٹ میں ہو، اور یہ وہ چیز ہے جو نوران بھی نہیں چاہتی۔ میں اپنے خاندان کی انتہائی حفاظت کرتا ہوں۔‘‘

ویوین نے 2013 میں پہلی شادی کی تھی، لیکن 2016 میں طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔

Tags:

vivianvivian dsenavivian dsena 2nd marriagevivian dsena agevivian dsena all serialvivian dsena biographyvivian dsena daughtervivian dsena familyvivian dsena girlfriendvivian dsena interviewvivian dsena latest newsvivian dsena lifestylevivian dsena net worthvivian dsena new serialvivian dsena new showvivian dsena newsvivian dsena serialvivian dsena serialsvivian dsena shaktivivian dsena songvivian dsena tv showsvivian dsena wife
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امرِت پال سنگھ کا وڈیو بیان: ’گرفتاری خدا کے ہاتھ ہے، کوئی میرے بال تک کو نہیں چھو سکتا‘

Next

مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی تیس کروڑ نوکریاں ہڑپ کر جائے گی۔۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme