Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

بھارت: مَردوں کے لیے مانع حمل انجکشن کا کامیاب تجربہ

By Akhtar Rasool
اکتوبر 21, 2023 3 Min Read
0

بھارت میں طویل عرصے تک موثر، مردوں کے لیے مانع حمل انجکشن کا سات سال کا تجربہ مکمل ہو گیا ہے۔ بھارت کے سرکاری ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ کے ذریعہ تیار کردہ اس انجکشن کو پوری طرح محفوظ اور موثر پایا گیا ہے۔

بھارتی طبی سائنس دانوں نے مَردوں کے لیے ایک موثر مانع حمل کی تیاری میں کامیابی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارت میں بایو میڈیکل ریسرچ کے اعلیٰ ترین ادارے انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے بتایا ہے کہ اس نے دوا کے تجربات کے تمام تینوں مراحل مکمل کرلیے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک انجکشن تیرہ سال تک مانع حمل کا کام کر سکتا ہے اور اس کے بعد اس کے اثر کو پوری طرح پلٹا بھی جا سکتا ہے۔

سائنسدانوں نے اس انجکشن کا نام Reversible Inhibition of Sperm under Guidance یا آر آئی ایس یو جی RISUG رکھا ہے۔ اسے بھارت کے موقر تعلیمی ادارے آئی آئی ٹی کھڑک پور کے پروفیسر ڈاکٹر سوجوئے کمار گوہا نے ڈیولپ کیا ہے

بھارتی میڈیا میں شائع رپورٹوں کے مطابق ڈاکٹر گوہا کا تحریر کردہ آر آئی ایس یو جی پر پہلا سائنسی مقالہ سن 1979 میں شائع ہوا تھا، اس طرح اس کا تجربہ مکمل ہونے میں چالیس سال سے بھی زیادہ کا عرصہ لگا

اطلاعات کے مطابق بین الاقوامی اوپن ایکسس والی جرنل اینڈرولوجی میں اس تجربے کے نتائج شائع ہوئے ہیں، جن میں بتایا گیا ہے کہ آر آئی ایس یو جی کو مادہ منویہ والی رگوں میں انجکشن کے ذریعہ ڈالا جاتا ہے، اس کے بعد اس میں موجود پالیمر رگوں کی اندرونی دیوار سے چپک جاتا ہے

یہ پالیمر جب مادہ منویہ کے رابطے میں آتا ہے تو ان کے پچھلے حصے کو تباہ کر دیتا ہے، جس سے اسپرم عورت کے بیضہ دانی میں موجود انڈوں کو فرٹیلائز کر کے حمل ٹھہرانے کی اپنی صلاحیت کھو دیتے ہیں

آر آئی ایس یو جی نے تین سو تین مردوں پر اس کا تجربہ کیا اور سات سالوں تک ان کی اور ان کی بیویوں کی صحت پر نگاہ رکھی گئی۔ محققین کے مطابق اس دوران ان افراد میں کسی طرح کے منفی اثرات نہیں پائے گئے

یہ تمام مرد صحتمند، شادی شدہ اور جنسی عمل کے لحاظ سے سرگرم تھے اور ان کی عمر پچیس سے چالیس سال کے درمیان تھی۔ انہیں ساٹھ ملی لیٹر آر ایس یو جی دی گئی تھی

یہ تجربات نئی دہلی، جے پور، اودھم پور، کھڑگ پور اور لدھیانہ میں واقع ہسپتالوں میں کیے گئے۔ اس تجربے کے لیے مالی امداد بھارت کی وزارتِ صحت نے دی تھی

محققین کا کہنا ہے کہ تجربے کے دوران آر ایس یو جی کی مانع حمل صلاحیت 99.02 فیصد پائی گئی اور ان کے بقول اس کے کوئی سنگین سائیڈ ایفکٹ بھی نہیں پائے گئے۔ اس کی ناکامی کی شرح بھی کنڈوم کے پھٹ جانے کی شرح سے کم پائی گئی

حالانکہ بعض مردوں میں بخار، سوجن، پیشاب کی نالی میں انفکشن جیسے کچھ مسائل پائے گئے لیکن ان پر بھی چند ہفتوں سے لے کر تقریباً تین ماہ کے دوران قابو پا لیا گیا

محققین کے مطابق آر ایس یو جی کا تعلق ہارمون سے نہیں ہے، اس لیے جسم کے دیگر حصوں پر اس کا کسی طرح کا کوئی اثر نہیں پایا گیا

ریسرچ میں شامل ڈاکٹر آر ایس شرما کا کہنا ہے کہ یہ دوا بازار میں لانے کے لیے ریگولیٹری کی اجازت ملنے کے بعد اس کے لیے دوا بنانے والی کمپنی تلاش کرنا بھی چیلنج ثابت ہو سکتا ہے۔ کیونکہ کوئی بھی دوا کمپنی اتنی موثر دوا فروخت کرنا نہیں چاہے گی، بالخصوص مردوں کے لیے، جو فیملی پلاننگ میں شامل ہونے سے بچتے رہتے ہیں

تاہم ابھی یہ سوال بھی اپنی جگہ قائم ہے کہ آر ایس یو جی کو ریگولیٹری کی اجازت کب ملتی ہے اور دوا کب اور کیسے مارکیٹ میں آتی ہے۔ دوسری جانب ایک سوال یہ بھی کہ آیا مرد اس دوا کو استعمال کرنے کے لیے آمادہ ہوتے بھی ہیں یا نہیں؟

Tags:

contraceptivecontraceptive injectioncontraceptive injection for malecontraceptive injection in india pricecontraceptive injection indiacontraceptive injection namecontraceptive methodsmale birth controlmale contraceptionmale contraceptivemale contraceptive gelmale contraceptive injectionmale contraceptive methodsmale contraceptive pillmale contraceptive pillsmale contraceptive surgerymale oral contraceptivemethods of male contraceptive
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

وہ نشانیاں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ آپ کا دماغ آپ کے خلاف کام کر رہا ہے!

Next

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کی ملیر اراضی کیس میں نوٹس جاری کر دیا۔

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme