Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت میں گلیشیئر پھٹ پڑا، ہولناک سیلاب، سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ

By Akhtar Rasool
فروری 7, 2021 2 Min Read
0

بھارت میں ہمالیائی گلیشیئر اچانک پھٹ کر دریا میں گر گیا، جس سے ہولناک سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی ہے. شدید سیلاب آس پاس کے گھروں کو بہا لے گیا جب کہ ریاست کے چیف سیکرٹری نے سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ بھیظاہر کیا ہے

بھارتی میڈیا سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے علاقے تپوون میں اچانک گلیشیئر کے پگھل کر گرنے سے بھیانک حادثہ پیش آیا ہے. دھولی ندی نے بڑے سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی ہے اور بھپرا ہوا پانی راستے میں آنے والی ہر شے کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا. اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گھر تباہ ہوگئے اور سیکڑوں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں ایمرجنسی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے اور انتظامی اہلکار لاؤڈ اسپیکروں کے ذریعے شہریوں کو فوری طور پر گھر خالی کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں

اچانک سیلاب کے باعث دریا میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھتی جارہی ہے اور چمولی سے ہری دوار تک خطرہ بڑھ گیا ہے. دوسری جانب سیلابی ریلے کے ڈیم سے ٹکرانے پر ڈیم کے دروازوں کو کھولنے کی ہدایت بھی کردی گئی ہے

ادھر اتراکھنڈ کے چیف سکریٹری اوم پرکاش نے سیلابی ریلے میں 150 سے زیادہ افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، تاہم ابھی تک درست اعدد و شمار سامنے نہیں آئ سکے ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ فائر بریگیڈ اور ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کر دیا ہے

جب کہ اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ تریویندر سنگھ راوت نے ٹوئٹر پر اطلاع دی ہے کہ ندی کے پانی کی سطح بڑھ گئی تھی، تاہم اب بہاؤ کم ہوتا جا رہا ہے اور یہ خوش آئند بات ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پی ڈی ایم کے اجلاس میں ﺍٓﺻﻒ ﺯﺭﺩﺍﺭﯼ ﮐﯽ ﺑﺎﺕ ﺳﮯ ﻧﻮﺍﺯﺷﺮﯾﻒ ﮐﺎ ﭼﮩﺮﮦ ﺍﺗﺮ ﮔﯿﺎ

Next

امریکی فیسبک کے استعمال سے بیزار ہونے لگے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme