Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت نے اکبر الہٰ آبادی کے نام کو بھی نہ بخشا، ’کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں!‘

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2021 3 Min Read
0

لکھنئو – بھارتی ریاست اترپردیش کے محکمہ تعلیم  کو برصغیر کے معروف شاعر اکبر الہٰ بادی کے نام کو بھی نہ بخشا لیکن نام تبدیل کرنے کی یہ کوشش اسے مہنگی پڑ گئی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اکبر الہٰ آبادی کا نام درج تھا، جسے گزشتہ روز ’اکبر پریاگ راج‘ سے تبدیل کیا گیا

مسلمان شاعر کا نام تبدیل ہونے پر بھارتی شہریوں  اور اردو ادب سے محبت کرنے والوں نے بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے مسلمانوں کے خلاف  تیار کی جانے والی سازش کی کڑی قرار دیا

عوام کے شدید احتجاج کے بعد سیکریٹری تعلیم نے نام تبدیل کرنے پر منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی، جس کے بعد ہیکرز نے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کیا، ہم نے نشاندہی کرنے کے بعد انتظامیہ کو غلطی درست کرنے کی ہدایت کردی ہے

بھارتیہ جنتا پارٹی کی رہنما جوشی نے کہا ”ہم نے اکبر الہٰ آبادی کا نام ہندی میں لکھا جو تکنیکی غلطی کی وجہ سے انگریزی میں تبدیل ہو گیا“

’اکبر الہٰ آبادی کے نام کی تبدیلی 2021 کا سب سے بڑا مذاق ہے‘

اتر پردیش میں حکومت نے برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام ہائرایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر ’اکبر پریاگ راج‘ میں تبدیل کرنے پر بھارتیہ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے

سید اکبر حسین رضوی المعروف اکبر الہٰ آبادی کا نام بھارتی ریاست اتر پردیش کی ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر تبدیل کر کے اکبر پریاگ راج لکھا گیا تھا

واضح رہے کہ اس سے قبل 2018  میں اترپریدیش میں یوگی ادیتیاناتھ حکومت کی جانب سے الہٰ آباد شہر کا نام تبدیل کر کہ پریاگ راج رکھا گیا تھا

اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی سیکریٹری وندانا تریپاٹھی کا کہنا ہے کہ ’ اکبر الہٰ آبادی کے نام کے حوالے سے ویب سائٹ پر دی جانے والی معلومات کی نشاندہی منگل کے روز ہوئی تھی۔ ان کے نام کی تصحیح کے لیے ویب سائٹ کی انتظامیہ کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے۔‘

بدھ کے روز بھارتی حکمراں جماعت کی ایک رہنما ریٹا باہگنا جوشی نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ نام کی تبدیلی دراصل ایک غلطی تھی۔ جبکہ کمیشن نے ایک علیحدہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ان کی ویب سائٹ ہیک ہوگئی تھی

برصغیر کے مشہور شاعر اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن اور اتر پریدیش کی حکومت پر تنقید کی جا رہی ہے

دنیا بھر سے ادب اور تاریخ میں دلچسپی رکھنے والے اکبر الہٰ آبادی کا نام تبدیل کرنے پر اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں

ٹوئٹر پر ’انڈین مسلم ہسٹری‘ نامی اکاؤنٹ نے انڈین حکومت پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ ’تو یہ کب اقبال، غالب، فراق اور جوش ملیح آبادی کا نام تبدیل کر رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارف راجن والا واکر کا کہنا ہے کہ ’ اتر پردیش ہائر ایجوکیشن سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر اکبر الہٰ آبادی کے نام کے حوالے سے ایک غیر ضروری تنازعہ کھڑا کیا گیا ہے،  ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائٹ ہیک کی گئی تھی۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’اکبر الہٰ آبادی کا نام سید اکبر حسین تھا جو کہ ایک بھارتی شاعر تھے۔ جو کہ پریاگ میں پیدا ہوئے تھے۔‘

ٹوئٹر صارف یسوداس انٹونی نے اکبر الہٰ آبادی کے نام میں تبدیلی کو 2021 کا سب سے بڑا ’مذاق‘ قرار دیا

انہوں نے مزید لکھا کہ ’بھارت کا امیج خراب کیسے کیا جائے یہ اترپردیش کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے سیکھا جاسکتا ہے۔‘

پاکستانی صحافی حامد میر نے بھارتی حکومت پر تنقید کرنے لیے اکبرالٰہ آبادی کا شعر ٹویٹ کیا:
’رقیبوں نے رپٹ لکھوائی ہے جاجا کہ تھانے میں،
کہ اکبر نام لیتا ہے خدا کا اس زمانے میں۔‘

Tags:

Akbar Allah abadiUrdu Poet India
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

جو مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کر رہے ہیں وہ خانہ جنگی شروع کرنا چاہتے ہیں، نصیرالدین شاہ

Next

پاکستان میں گھروں کی تعمیر کے لیے قرضوں میں مشکلات کی وجہ کیا ہے؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme