Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

بھارت نے کرپٹو کرنسی پر پابندی عائد کرنے کے لیے قانون سازی کا اعلان کر دیا

By Akhtar Rasool
نومبر 24, 2021 2 Min Read
0

نئی دہلی – بھارتی پارلیمان نے اعلان کیا ہے کہ کرپٹو کرنسی کے استعمال پر پابندی اور مرکزی بینک کی ڈجیٹل کرنسی کے لیے فریم ورک تیار کرنے کی غرض سے بل متعارف کرایا جائے گا

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہ بل بھارت کے ایوان نمائندگان ”لوک سبھا“ میں لایا جائے گا جس کے ذریعے کرپٹو کرنسی کے نجی استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی

واضح رہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے گذشتہ ہفتے کرپٹو کرنسی یعنی بٹ کوائن کے حوالے سے خبردار کیا تھا کہ اس کا استعمال نوجوان نسل کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے

جبکہ بھارت کے مرکزی بینک نے بھی کرپٹو کرنسی کے نجی استعمال پر خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جون میں اعلان کیا تھا کہ وہ سال کے آخر تک اپنی ڈجیٹل کرنسی متعارف کروا دے گا

بھارت سے قبل چین ستمبر میں کرپٹو کرنسی کے استعمال جو غیر قانونی قرار دے چکا ہے. اپریل میں بھارتی سپریم کورٹ نے بٹ کوائن پر عائد پابندی ختم کر دی تھی، جس کے بعد اس کی مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی تھی۔ پچھلے سال کے مقابلے میں بھارت میں بٹ کوائن کی مارکیٹ میں چھ سو فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا

اعداد و شمار کے مطابق ایشیا کی تیسری بڑی معیشت بھارت میں ڈیڑھ کروڑ سے دس کروڑ کے درمیان شہری کرپٹو کرنسی کے مالک ہیں، جس کی کل مالیت کروڑوں ڈالر بنتی ہے

ممکنہ پابندی کے بعد کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے والے بھارتی شہریوں میں غیر یقینی کی لہر دوڑ گئی ہے

اعلان کے مطابق کرپٹو کرنسی سے متعلق مجوزہ بل نئے پارلیمانی سیشن میں پیش کیا جائے گا، جس میں ممکنہ طور پر کچھ حد تک کرپٹو کرنسی کی ٹیکنالوجی کے فروغ کی اجازت ہوگی

دوسری جانب منگل کو بٹ کوائن کی مارکیٹ میں 1.67 فیصد کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا

بھارت میں کرپٹو کرنسی پلیٹ فارم ’بِٹننگ‘ کے بانی کاشف رضا کا کہنا ہے کہ مجوزہ بل کے متعارف ہونے کے اعلان کے بعد خوف پھیل گیا ہے. حکومتی اقدامات کے بعد کرپٹو کرنسی کی صنعت قدرتی طور پر ہی ختم ہو جائے گی اور سرمایہ کاروں کو نقصان ہوگا.

Tags:

Bitt CoinCrypto CurrencyIndia Crypto Currency
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سپریم کورٹ کا کراچی میں چار قدرتی جھیلیں بحال کرنے کا حکم

Next

ملک میں سماء ٹی وی چینل کی فروخت پر بحث چھڑ گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme