Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںعالمی

بھارت: کورونا سے علی گڑھ یونیورسٹی کے 10 پروفیسر جان کی بازی ہار گئے

By Akhtar Rasool
اپریل 26, 2021 1 Min Read
0

ان دنوں دنیا میں کورونا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک بھارت میں کورونا وائرس کے سبب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر کی اہلیہ، ریٹائرڈ پروفیسر اور تین غیر تدریسی اسٹاف ممبرز جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد ایک ہفتے میں یونیورسٹی کے ہلاک عملے کی تعداد 12 ہوگئی ہے

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ کورونا کی تازہ لہر نے علم کے روشن چراغ بھی گل کردیئے ہیں اور صرف ایک ہفتے کے دوران عالمی شہرت یافتہ اور تاریخی علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے 12 افراد لقمۂ اجل بن گئے جن میں 10 لیکچرار اور پروفیسرز بھی شامل ہیں

دوسری جانب جواہر لال نہرو میڈیکل کالج کے پرنسپل پروفیسر شاہف علی صدیقی نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت یونیورسٹی اور میڈیکل کالج کے 10 سابق یا ورکنگ فیکلٹی ممبران کورونا کے باعث تشویش ناک حالت میں زیر علاج ہیں

ادھر بھارت کے محکمہ تعلیم سے ریٹائرڈ سابق چیئرمین پروفیسر نبی احمد بھی 68 سال کی عمر میں کورونا کا شکار ہو کر دوران علاج دم توڑ گئے، جب کہ ان جامعات کے کئی ریٹائرڈ پروفیسرز اور ٹیچرز زیر علاج ہیں جن کا کوئی ریکارڈ محفوظ نہیں ہے

واضح رہے کہ بھارت میں 24 گھنٹے کے دوران 3 لاکھ 65 ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 3 ہزار کے لگ بھگ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ اسپتالوں میں آکسیجن گیس کی قلت کے باعث طبی نظام مفلوج ہوگیا ہے

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ڈبل کے بعد بھارت میں ’ٹرپل میوٹینٹ‘ کورونا وائرس کا کاری وار

Next

بڑھتی ﮐﻮﺭﻭﻧﺎ وبا، ﺑﮭﺎﺭﺗﯽ ﺍﺷﺮﺍﻓﯿﮧ اور اداکار ﻧﺠﯽ ﻃﯿﺎﺭﻭﮞ ﮐﮯ ﺫﺭﯾﻌﮯ ﻣﻠﮏ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺑﮭﺎﮔﻨﮯ لگے. ﮐﭽﮫ ﺗﻮ ﺷﺮﻡ ﮐﺮﻭ، نواز صدیقی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme