Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بھارت گئے ہوئے مزید پاکستانی ہندو خاندان واپس آگئے

By Akhtar Rasool
مارچ 18, 2021 2 Min Read
0

طویل مدتی ویزے پر بھارت گئے ہوئے ہندو خاندانوں سمیت ایک سو چوبیس پاکستانی شہری ایک سال سے بھی زائد عرصے کے بعد بھارت سے واپس لوٹ آئے

اس ضمن میں ملنے والی تفصیلات کے مطابق پاکستان سے مختلف اوقات میں کئی ہندو خاندان اپنے رشتے داروں سے ملنے انڈیا گئے تھے۔ یہ ہندو خاندان بھارت کے مختلف شہروں میں طویل مدتی ویزے پر مقیم تھے اور انہیں امید تھی کہ بھارتی حکومت انہیں شہریت دے گی، تاہم بھارتی خفیہ ایجنسیوں کے رویوں اور وہاں کے مقامی انتہا پسند ہندوؤں کی طرف سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد ان ہندو خاندانوں کی واپس پاکستان لوٹنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے

بدھ کے روز بھارت سے 124 پاکستانی شہری واہگہ بارڈر کے راستے واپس لوٹے، جن میں 80 سے زائد ہندو تھے ان کا تعلق  سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے

بھارت سے واپس آنے والے ہندو خاندانوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ یہ نئی دہلی سمیت مختلف شہروں میں انتہائی کس مپرسی کی زندگی گزار رہے تھے۔ کئی خاندان ایسے تھے جو جھگیوں میں رہتے تھے، جہاں انہیں کوئی بنیادی سہولت میسر نہیں تھی۔ پاکستانی ہونے کی وجہ سے ان لوگوں کو مزدوری بھی نہیں دی جاتی تھی

واپس لوٹنے والے ہندو خاندانوں کے مطابق انہیں بھارتی خفیہ ایجنسیاں ہراساں کرتی تھیں جب کہ اونچی ذات کے انتہا پسند ہندو دھمکیاں دیتے تھے۔ پاکستان چھوڑ کر جانا ان کی بہت بڑی غلطی تھی

ہندو خاندانوں کے علاوہ کئی ایسے اردو بولنے والے پاکستانی شہری بھی واپس پلٹے ہیں جو زیارتوں اور رشتہ داروں سے ملنے انڈیا گئے ہوئے تھے۔ علاوہ ازیں مقبوضہ جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے 12 طبا و طالبات بھی پاکستان پہنچے ہیں

دوسری جانب بھارتی حکام کی طرف سے فراہم کی گئی لسٹ کے مطابق 349 بھارتی شہریوں بشمول مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کو پاکستان آنا تھا، تاہم بھارت سے صرف 137 افراد واپس آئے ہیں جن میں 124 پاکستانی ہیں.

پاکستانی اور بھارتی شہریوں کی واپسی کے لئے واہگہ بارڈ کو خصوصی طور پر کھولا گیا، واضح رہے کہ کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے دونوں ملکوں نے گزشتہ سال مارچ میں واہگہ سرحد بند کر دی تھی۔ اب مہینے میں صرف ایک دن بارڈر کھولا جاتا ہے۔ بھارت سے واپس آنے والے تمام افراد کو کورونا کے پیش نظر قرنطینہ  میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کے کورونا کے ٹیسٹ کیے جائیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

نئی کورونا لہر میں سخت پابندیاں لگا سکتے ہیں، اسد عمر نے خبردار کر دیا

Next

ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ ﮐﻮ ﻧﺴﻞ ﭘﺮﺳﺖ ﺍﻧﺘﮩﺎ ﭘﺴﻨﺪﻭﮞ ﺳﮯ شدید ﺧﻄﺮﮦ، ﺍﻧﭩﯿﻠﯽ ﺟﻨﺲ نے خبردار کر دیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme