Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’بھانجے کو بچانے‘ کی جعلی فون کال نے سابق سینیٹر الیاس بلور لاکھوں کا چونا لگا دیا

By Akhtar Rasool
اگست 19, 2022 2 Min Read
0

ہمارے ملک میں موبائل فون پر کالز یا میسیجز کے ذریعے مختلف طریقوں سے پیسے بٹورنے کا حربہ کوئی نئی بات نہیں۔ یقیناً آپ کو بھی ’بے نظیر انکم ٹیکس پروگرام‘ کے نام پر پیسے ملنے یا کسی گیم شو میں انعام نکلنے کی ’خوش خبری‘ کے پیغامات کبھی نہ کبھی تو موصول ہوئے ہی ہوں گے اور پھر ایس ایم ایس کے زمانے کی ’ایزی لوڈ والی صبا‘ کو کون نہیں جانتا؟

لیکن رقم ہتھیانے کا یہ حربہ اب پرانا ہو چکا ہے اور لوگ بہت حد تک ہوشیار ہو گئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ اب ’طریقہ واردات‘ بھی بدل رہا ہے اور گذشتہ کچھ عرصے میں ایمرجنسی کالز کے ذریعے معصوم شہریوں کو لوٹنے کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں

ایسے ہی فراڈیوں نے حال ہی میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سینیٹر الیاس بلور کو بھی لاکھوں کا چونا لگایا ہے

الیاس بلور نے بدھ کو تھانہ کینٹ راولپنڈی میں ایک ایف آئی آر درج کرائی ہے، جس میں انہوں نے بتایا کہ ”مجھے موبائل فون پر کال آئی اور کال کرنے والے نے تھانہ کینٹ راولپنڈی کے اے ایس آئی شاہ کے نام سے اپنا تعارف کرایا“

الیاس بلور کے مطابق ”اے ایس آئی نے بتایا کہ آپ کا بھانجا لڑکیوں کے ساتھ پکڑا گیا ہے، اے ایس آئی نے بھانجے سے میری بات کرائی جس نے کہا کہ مجھے بچا لیں، مجھ سے مختلف موبائل نمبرز پر دس لاکھ اٹھانوے ہزار روپے طلب کیے گئے“

”میں نے تصدیق کیے بغیر مختلف نمبروں پر رقم بھجوا دی، بعد میں بھانجے سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ تو اپنی فیکٹری میں موجود ہیں اور ان کے ساتھ ایسا کچھ بھی نہیں ہوا“

پولیس نے الیاس بلور کے بیان کی روشنی میں فراڈ و ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

واضح رہے کہ ہم سنگت میگ کے انہی صفحات پر اس طریقہ واردات کے بارے میں دسمبر 2021 میں آگاہ کر چکے ہیں۔ جسے آپ اس لنک پر پڑھ سکتے ہیں :

Latest

Tags:

Fake CallsFraudFraudiPakistanSenatorYaeen Belore
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ: یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کی تعیناتی کے لیے انوکھی سمری

Next

ٹیوب لیس ٹائر سے ’ایئر لیس‘ ٹائروں تک کا سفر

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme