Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈجیٹل سروس کا آغاز

By Akhtar Rasool
نومبر 19, 2021 2 Min Read
0

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈجیٹل پاور آف اٹارنی (پی او اے) سروس کا آغاز کر دیا

تفصیلات کے مطابق یہ جدید ڈجیٹل سروس نادرا کی طرف سے متعارف کرائی گئی ہے، جس سے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے آسانیاں پیدا ہونگیں اور انہیں کئی امور کے حوالے سے بیرون ملک متعلقہ مشنز پر ذاتی طور پر موجودگی کے عمل سے چھٹکارا ملے گا

نادرا نے وزرت امور خارجہ کے تعاون سے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے پاور آف اٹارنی کے حصول کے لیے ایک ویب بیسڈ سلوشن تیار اور نافذ کیا ہے، جس سے سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے اپلائی کرسکیں گے

پاور آف اٹارنی کے اجرا کے عمل کی ڈیجیٹائزیشن کا مقصد سمندر پار پاکستانیوں کو درپیش مشکلات حل کرنا ہے

نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے بتایا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے ڈجیٹل خدمات کا آغاز وزیر اعظم کے عوامی خدمات کی فراہمی میں آسانی پیدا کرنے کے وژن کو عملی جامہ پہنانے کی جانب ایک اور قدم ہے

ان کا کہنا تھا کہ ہر سال 73 ہزار سے زائد سمندر پار پاکستانی پاور آف اٹارنی جنرل کے حصول کے لیے سفارتخانوں اور مشنز کا رخ کرتے ہیں

انہوں نے مزید بتایا کہ اپنے گھروں سے ہی پی او اے کے اجرا کی ڈجیٹل سہولت، سمندر پار پاکستانیوں کے وقت اور سفری لاگت کی بچت کے ساتھ ساتھ صارفین کی تکلیف کو ختم کرنے کی جانب ایک بڑا قدم ہے

طارق ملک کا کہنا تھا کہ جن ممالک یا شہروں میں پاکستانی سفارتخانہ یا قونصل خانہ نہیں ہے، وہاں مقیم پاکستانیوں کو اس آن لائن سہولت سے زیادہ فائدہ ہوگا ، کیونکہ انہیں اس سے قبل پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے قریبی ملک میں پاکستانی سفارتخانے جانا پڑتا تھا

اس سہولت کا پائلٹ مرحلہ بیرون ملک پاکستان کے دس مشنز میں شروع کیا گیا ہے، جسے بعد ازاں دیگر تمام مشنز تک بھی وسعت دی جائے گی

پائلٹ فیز میں شامل سفارتخانوں میں امریکا کے شہروں واشنگٹن ڈی سی، نیویارک، شگاگو، ہیوسٹن، لاس اینجلس، برطانیہ کے لندن، برمنگھم، مانچسٹر، گلاسکو اور بریڈ فورڈ میں موجود پاکستانی سفارتخانے شامل ہیں

نادرا کے مطابق یہ جدید سہولت جدید ترین پاک آئی ڈی آن لائن بائیومیٹرک ویریفکیشن سروسز کا استعمال کرتی ہے

اس سروس کے ذریعے درخواست دینے والے دو گواہوں سمیت نادرا سے اسی وقت تصدیق کر کے اپنے کاغذی بائیومیٹرکس اسکین اور اپلوڈ کریں گے

نادرا نے درخواست کے عمل میں ایک وڈیو انٹرویو کا آپشن بھی شامل کیا ہے، جس سے پاکستانی سفارتخانے میں قونصلر افسر درخواست دہندہ اور گواہان کا آن لائن انٹریو لے کر پاور آف اٹارنی کے اجرا کے لیے ان کی رضامندی کو نوٹرائزڈ کریں گے

اس پورٹل میں اسکین شدہ دستاویزات اور تصاویر اپ لوڈ کرنے کی خصوصیات ہیں اور یہ قونصلر افسر کو نادرا ڈیٹا سے تفصیلات کا موازنہ اور تصدیق کرنے کی بھی سہولت فراہم کرتا ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کراچی سے گوادر پاکستان کی پہلی اسپیڈ بوٹ ریلی کا 23 نومبر سے آغاز

Next

میلکم ایکس قتل کیس، دو مسلمان 56 برس بعد بری ہو گئے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme