Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

ترکی کا نام بدل کر ترکیہ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

By Akhtar Rasool
جون 3, 2022 2 Min Read
0

انقرہ کی طرف سے ملک کا نام تبدیل کرنے کی درخواست منظور کیے جانے کے بعد ترکی اب اقوام متحدہ میں اپنے نئے نام ترکیہ سے پہچانا جائے گا،متعدد عالمی اداروں اور تنظیموں کو بھی ترکی کا نام تبدل کرنے کے لیے کہا جائے گا

واضح رہے کہ نام تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان کی طرف سے ملک کو نئی پہچان دینے کی مہم کا حصہ ہے

صدر رجب طیب اردوغان نے گزشتہ سال دسمبر میں کہا تھا ”ترکیہ عوام، ثقافت، تہذیب اور اقدار کی مکمل اور درست عکاسی کرتا ہے“

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ جیسے ہی رواں ہفتے یہ درخواست موصول ہوئی تو یہ تبدیلی کر دی گئی تھی

اگرچہ ترکی کے عوام کی اکثریت پہلے ہی اپنے ملک کو ترکیہ پکارتے ہیں، لیکن اس کے باوجود انگریزی میں استعمال کیا جانا والا نام ترکی ملک کے اندر بھی وسیع پیمانے پر مقبول ہے

ترکی کے سرکاری خبر رساں ادارے ٹی آر ٹی نے گذشتہ سال صدر کے اعلان کے ساتھ ہی اسے استعمال کرنا شروع کر دیا تھا اور اس کی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ اس لیے بھی ضروری تھا کہ ترکی کے نام کا ایک پرندہ بھی ہے، جس کو خصوصی طور پر مسیحی فرقے کے لوگ کرسمس، سال نو اور تھینکس گیوِنگ پر بڑے اہتمام سے کھاتے ہیں

اس کے ساتھ ہی یہ نشاندہی بھی کی گئی کہ انگریزی زبان کی کیمبرج ڈکشنری میں ترکی کے لفظ کے جو مطلب بیان کیے گئے ہیں، ان کے مطابق ترکی کسی ’احمق یا بے وقوف‘ شخص کو کہا جاتا ہے یا کسی ایسی چیز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جو ’بری طرح ناکام‘ ہو گئی ہو

ترکی کی پہچان بدلنے کی مہم کے تحت ترکی میں تیار کردہ تمام چیزوں پر ’میڈ اِن ترکیہ‘ لکھا جائے گا اور اس برس جنوری میں سیاحت کو فروغ دینے کی ایک اشتہاری مہم شروع کی گئی۔ اس مہم میں بھی ’ہیلو ترکیہ‘ استعمال کیا گیا تھا

اس اقدام پر سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اس پر زور و شور سے عمل کیا جا رہا ہے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ عام انتخابات سے ایک سال قبل ملک کو درپیش شدید اقتصادی بحران سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ایک بے کار کی کوشش ہے

کسی بھی ملک کی طرف سے اپنا نام تبدیل کرنے کا یہ فیصلہ کوئی نئی بات نہیں ہے

سنہ 2020 میں نیدرلینڈز نے نام ہالینڈ استعمال کرنا بند کر دیا تھا

اس سے قبل میسیڈونیا نے اپنا نام بدل کر شمالی میسیڈونیا رکھ لیا تھا ،جس کی وجہ یونان سے سیاسی تنازع تھا

سوازی لینڈ نے سنہ 2018ع میں اپنا نام ای سواتینی رکھ لیا تھا

اگر مزید ماضی میں چلے جائیں تو ایران کے لیے فارس کا لفظ استعمال ہوتا تھا، سیام اب تھائی لینڈ اور روڈہیشیا اب زمبابوے ہو گیا ہے۔ لیکن اس طرح کی اور بھی کئی مثالیں موجود ہیں۔

Tags:

Name ChangedTurkeyTurkiye
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پیٹرول اور ڈیزل مزید 30 روپے مہنگا، بجلی کی قیمت

Next

ورچوئل عدالت: کیا پاکستان میں عدالتیں لائیو اسٹریمنگ کی طرف بڑھ رہی ہیں؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme