Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

جادوئی بٹن جو کسی بھی اسمارٹ فون کو خردبین بنا دے!

By Akhtar Rasool
اپریل 27, 2021 2 Min Read
0

اب آپ اپنے کسی بھی اسمارٹ فون پر ایک بٹن جتنا لینس لگا کر اسے طاقتور خرد بین میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ یہ حیرت انگیز ایجاد 2018ع سے زیرِ تحقیق تھی اور اب اسے باقاعدہ فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے

اسے آئی مائیکرو کیو ٹو کا نام دیا گیا ہے، جو اس سے قبل کئی دیگر ناموں سے پیش ہوتی رہی ہے

ڈیسک ٹاپ خردبین کے برخلاف اس میں دھندلاہٹ کی شرح بہت کم ہے، جبکہ آپ ایک مائیکرون تک کی تفصیلات دیکھ سکتے ہیں۔ اس طرح طاقتور لینس کسی بھی شے کو 800 گنا بڑا کر کے دکھاتا ہے۔ اس کی سب سے اہم بات یہ ہے کہ ڈیسک ٹاپ خردبین کے مقابلے میں اس کی قیمت محض ایک فیصد ہے

آپ اس خردبینی لینس کی صلاحیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ اس سے گھریلو مکھی کے منہ اور اس کی تفصیلات بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔ بطورِ خاص اسے کم دھندلاہٹ کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس کے عکس بہت شفاف حاصل ہوتے ہیں، لیکن ہر قسم کے اسمارٹ فون کے لیے دھندلاہٹ ختم کرنا کچھ آسان نہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس کے لیے سائنس اور فزکس کی تگڑم لڑائی گئی ہے

اس میں ڈجیٹل، الیکٹرانک اور آپٹیکل یعنی تمام اقسام کی میگنی فکیشن اور زوم کو استعمال کیا گیا ہے

اس خردبین کا وزن نصف گرام ہے اور موٹائی سوا تین ملی میٹر ہے۔ اسے ایک کارڈ پر چسپاں کرکے رکھا گیا ہے، تاکہ اسے اپنے والٹ میں ڈھونڈنا آسان ہو کیونکہ ناخن کے برابر یہ اہم ایجاد آسانی سے گم ہو سکتی ہے

اپنی ڈیزائننگ کی وجہ سے یہ کسی بھی کیمرے کے لینس سے بآسانی چپک سکتی ہے۔ اسے بنانے والوں نے اپنی خردبین کو کئی اقسام کے اسمارٹ فون سے جوڑا ہے

اس کارآمد ایجاد کی قیمت صرف 39 ڈالر رکھی گئی ہے اور اس کی خریداری اور دنیا بھر میں ترسیل بھی شروع ہو چکی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﭼﯿﻦ، ﮐﮭﺎﻧﺎ ﺿﺎﺋﻊ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍلوں ﺳﮯ ﺍﺿﺎﻓﯽ ﭼﺎﺭﺝ ﮐﺎ ﻗﺎﻧﻮﻥ

Next

آٹھواں ضلع یا ملیر کی موت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme