Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

جاپانی وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت پر حکومتی ترجمان مستعفی

By Akhtar Rasool
مارچ 2, 2021 2 Min Read
0

جاپان کے وزیراعظم یوشی ہیڈے سوگا کی اہم ترین ترجمان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، کیونکہ انہیں وزیراعظم کے بیٹے کے مہنگے ڈنر میں شرکت کرنے پر عوامی دباؤ کا سامنا تھا

تفصیلات کے مطابق عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جاپان کے وزیراعظم کی کلیدی ترجمان مکیکو یمادا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، انہوں نے یہ استعفیٰ اس وقت دیا ہے جب ان سے اور دوسرے سینئر بیوروکریٹس سے وزیراعظم سوگا کے بیٹے کی میزبانی میں ایک پُرتعیش اور نہایت مہنگے ڈنر میں شرکت کرنے پر سرزنش کی گئی

دوسری جانب جاپانی حکومت کے ترجمان اور کابینہ کے سکریٹری کاتسونوبو کاٹو نے مکیکو یمادا کے استعفے کی تصدیق کی ہے، تاہم ان کا کہنا ہے کہ یمادا کی طبیعت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں ورنہ وزیراعظم ان کے کام جاری رکھنے کے خواہش مند ہیں

واضح رہے کہ جاپان کے نیشنل سول سروس کے ضابطۂ اخلاق کے قانون میں سرکاری ملازمین کو کمپنیوں یا افراد سے تحائف یا تفریحی دورے ​​حاصل کرنے پر پابندی ہے اور خلاف ورزی پر ملازمت سے برخاست بھی کیا جا سکتا ہے

ایک مقامی اخبار کے مطابق وزیراعظم سوگا کے بیٹے کے ساتھ دیگر گیارہ بیوروکریٹس عہدیداروں کو دیے گئے عشائیے کا خرچہ فی کس  74 ہزار 203 جاپانی ین بنتا ہے۔

یمادا کے ڈنر میں شرکت کرنے پر آج پارلیمانی کمیٹی میں اپوزیشن ارکان نے پوچھ گچھ کرنا تھی تاہم وہ علالت کے باعث اس میٹنگ میں شرکت نہیں کریں گی اور اب استعفیٰ دینے کے بعد صورت حال بھی تبدیل ہوگئی ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺯﺑﺎﻧﯿﮟ ﺧﺎﻣﻮﺵ ﮨﻮ ﺑﮭﯽ ﺟﺎﺋﯿﮟ، ﻣﮕﺮ ﻭﻗﺖ ﭼﭗ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﺘﺎ!

Next

والدین اب یوٹیوب پر بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھ سکیں گے

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme