Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

جاپان: روبوٹک انگلی کے لیے ’زندہ انسانی جلد‘ تیار

By Akhtar Rasool
جون 11, 2022 2 Min Read
0

جاپان میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ ہیومنوئیڈز (انسان نما روبوٹ) مستقبل میں ’زندہ انسانی جِلد‘ کی بدولت اور بھی زیادہ جاندار نظر آنے کے قابل ہوں گے

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یونیورسٹی آف ٹوکیو سے منسلک سائنسدانوں نے ایک روبوٹک انگلی تیار کی ہے، جس کی جِلد بالکل انسانوں کی طرح ہے اور حیرت انگیز طور پر کسی زخم یا چوٹ لگنے کی صورت میں یہ خود ہی اس کو مندمل کرنے کی بھی صلاحیت رکھتی ہے

اس تحقیق کی قیادت کرنے والے یونیورسٹی کے پروفیسر شوجی تاکیوچی کہتے ہیں ”اصلی انسانی جِلد کی طرح، لیب میں تیار کی گئی یہ جِلد واٹر پروف ہے اور جب روبوٹک انگلی کو موڑا جاتا ہے تو اس میں جھریاں پڑ جاتی ہیں“

انہوں نے مزید کہا ”زندہ خلیوں کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ روبوٹ سے ایسے کام لیے جاسکتے ہیں جو صرف زندہ خلیات یا بائیو میٹریلز کے لیے مخصوص ہوتے ہیں“

پروفیسر شوجی تاکیوچی بتاتے ہیں ”بائیو میٹریلز کے بارے میں حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں مختلف صلاحیتیں ہوتی ہیں، جیسے خود کو مندمل (مرمت) کرنا، تقسیم، پھیلاؤ، انتہائی حساس سینسنگ اور میٹابولزم“

بقول شوجی تاکیوچی ”ہم نے اس بار روبوٹ کی جسمانی شکل کو مزید انسانوں جیسا بنا کر کامیابیاں حاصل کی ہیں“

تاکیوچی اور ان کی ٹیم جلد میں اضافی خصوصیات شامل کرکے اس کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے پُرامید ہے، جیسے کہ اعصابی یا رگوں کا نظام۔۔ اور اگر یہ مقصد حاصل ہو جاتا ہے تو ان کا خیال ہے کہ جلد کو مستقبل میں ٹرانسپلانٹیشن، کاسمیٹکس، منشیات کی جانچ یا مصنوعی اعضا کو ڈھانپنے وغیرہ جیسے مختلف مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Tags:

Human SkinjapanRobotic Finger
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

لیوی میں اضافہ: آنے والے مہینوں میں پیٹرول مزید کتنا مہنگا ہوگا؟

Next

ڈائنامِک ورلڈ: حقیقی وقت میں زمین کی کیفیت دکھانے والا نیا ٹول

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme