Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

جب لوگ ’وزیر اعلیٰ سندھ‘ کو سڑکوں پر ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے دیکھتے ہیں۔۔۔

By Akhtar Rasool
دسمبر 8, 2022 2 Min Read
0

سندھ کا دارالحکومت کراچی، جہاں ملک کا سب سے بڑا شہر ہونے کا اعزاز رکھتا ہے، وہیں یہاں کا ٹریفک بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ شہر میں دن بہ دن گاڑیوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے اور ٹریفک پولیس پر بھی اس کا بوجھ بڑھ رہا ہے

ایسی صورتحال میں ایمپریس مارکیٹ کے سگنل پر جب لوگ ’وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ‘ کو ٹریفک کنٹرول کرتے ہوئے دیکھتے ہیں، ایک لمحے کو حیران رہ جاتے ہیں

لیکن یہ نارتھ کراچی کے رہائشی چھپن سالہ زرین خان ہیں، جو سید مراد علی شاہ سے غیر معمولی مشابہت رکھتے ہیں

زرین خان نے بتایا کہ ان کی شکل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مشابہہ ہونے کی وجہ سے وہ شہریوں میں کافی مقبول ہیں

زرین خان پچھلے چار سال سے ایمپریس مارکیٹ کے سگنل پر بغیر کسی معاوضے کے ٹریفک کو بحال رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں

زرین خان نے بتایا کہ انہیں بچپن سے ہی لوگوں کی خدمت کرنا اچھا لگتا ہے اور ٹریفک میں پھنسی ایمبولینسوں کو نکالنا، ٹریفک کو بحال کرنا، بزرگوں اور بصارت سے محروم افراد کو سڑک پار کرانے جیسے کاموں سے لوگوں کی خدمت کرکے انہیں خوشی ہوتی ہے

انہوں نے مزید بتایا کہ ابتدا میں جب انہوں نے سگنل پر ٹریفک کو بحال کرنے کا کام شروع کیا تو انہیں کافی مشکلات پیش آئیں کیونکہ جب وہ گاڑیوں کو سگنل پر روکتے ہیں تو یونیفارم نہ ہونے کی وجہ کافی لوگ ان کی بات نہیں مانتے تھے

زرین خان بتاتے ہیں کہ وہ روزانہ شام کو پانچ بجے سے لے کر رات تقریباً دس بجے تک اپنا کام پوری ایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں اور سردی ہو یا گرمی، وہ اپنا کام مکمل کرکے ہی گھر جاتے ہیں

انہوں نے متعلقہ حکام سے اپیل کی کہ ان کے معاوضے کا بندوبست کیا جائے تاکہ ان کے گزر بسر میں آسانی ہو

ساتھ ہی انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی گاڑیاں احتیاط سے چلائیں، اپنے لائسنس، شناختی کارڈ اور کاغذات ساتھ رکھیں اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی عزت کریں۔

Tags:

KarachiPoliceTraffic
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تندور میں پکا چاند (افسانہ)

Next

’فلسطین کو آزاد کرو‘ اسرائیلی ٹی وی پر انگلش فینز کا نعرہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme