Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

جنگ نے روسیوں اور یوکرینیوں کو توہمات کا شکار بنا دیا

By Akhtar Rasool
جولائی 5, 2022 3 Min Read
0

یوکرین جنگ کے بعد صورتحال غیریقینی ہے، جس کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ زیادہ تر روسی توہمات کا شکار ہو گئے ہیں اور انہوں نے نجومیوں کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے

خبر رساں ادارے اے ایف پی کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روس میں نجومی اور ماہرین نفسیات ویسے بھی خاص اہمیت رکھتے ہیں لیکن ہنگامہ خیز حالات میں ان کی طلب میں مزید اضافہ ہو گیا ہے

روس کے دوسرے بڑے شہر اور سابق دارالحکومت سینٹ پیٹرزبرگ میں بھی آج کل کچھ ایسے ہی حالات ہیں، جب ہر شخص اپنی ہی جگہ پر ملک کے مستقبل سے متعلق سوالوں کے جواب تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے

لوگ غیریقینی صورتحال کے باعث خدشات میں گھرے ہوئے ہیں اور وہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ایٹمی جنگ ہونے جا رہی ہے؟ کیا یوکرین کے ساتھ جنگ میں روس کی فتح ہوگی؟ کیا میرا بیٹا زندہ واپس آئے گا؟

سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والی تریسٹھ سالہ ایلینا نامی نجومی روزانہ اپنے اپارٹمنٹ میں ایسے کئی افراد کو قسمت کا حال پڑھ کر سناتی ہیں جو مستقبل کی کشمکش میں مبتلا ہیں

ان کا کہنا ہے ”لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ دنیا سے بالکل علیحدہ ہو کر روس کا مستقبل کیا ہوگا؟“

ایلینا کی اپنے ’شعبے میں مہارت‘ ہی سینٹ پیٹرز برگ میں ان کی شہرت کا باعث ہے۔
ان کی پیشن گوئی کے مطابق ماسکو نہ صرف معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا بلکہ فتح بھی پائے گا

اس حوالے سے ایلینا پیشن گوئی کرتے ہوئے کہتی ہیں ”ستمبر میں سیاسی طوفان میں شدت پیدا ہوگی لیکن روس اس میں سے مستحکم اور کامیاب ہو کر نکلے گا“

ایلینا کا کہنا ہے کہ 24 فروری کو صدر ولادیمیر پوتن کی جانب سے یوکرین میں فوج بھیجنے کے بعد سے ان کے کلائنٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ وہ اپنے فی کلائنٹ سے ایک سیشن کے نوے ڈالر وصول کرتی ہیں

انٹرنیٹ پر روس کے مقامی سرچ انجن ’یانڈیکس‘ کا جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ یوکرین تنازع کے پہلے ہفتے میں نجومیوں کے لیے کی گئی سرچ میں دگنے سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے

19 فروری کو 42 ہزار 900 مرتبہ نجومیوں کو سرچ کیا گیا، جبکہ یہی تعداد پانچ مارچ کو بڑھ کر 95 ہزار ہو گئی

ماسکو کے معروف نجومی کونسٹنٹین دراگن، جنہوں نے کورونا وائرس کی بھی پیشن گوئی کی تھی، کا کہنا ہے ”روس نہ صرف یوکرین کی سرزمین پر جیتے گا بلکہ مغربی ممالک کے ساتھ تنازعات میں بھی سرخرو ہوگا۔
انہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ حالیہ تنازع کے بعد روس کو دنیا میں مرکزی مقام حاصل ہوگا“

کونسٹنٹین دراگن نے بتایا ”یوکرین تنازع کے بعد سے ان کے ’اسکول آف اسٹرالوجی‘ میں طالب علموں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے“

دوسری جانب یوکرین کے میڈیا میں ولاد روس نامی نجومی مستقبل کا حال سناتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے خیال میں صدر ولادیمیر پیوٹن شدید بیمار ہیں اور مارچ 2023ع کے بعد زندہ نہیں بچ سکیں گے

یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک اور نجومی اینجیلا پرل نے اپنی حالیہ وڈیو میں دعویٰ کیا ہے کہ روس کا نشان زحل ہے جبکہ یوکرین کا یورینس اور اسی تناظر میں یوکرین کو عنقریب فتح ہوگی

روس کے ماہر عمرانیات الیکسی لیونسن کے خیال میں تذبذب کا شکار روسی شہری ستاروں کے علم کے ذریعے حقیقت کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں

الیکسی لیونسن کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں علم نجوم ایک نیا مذہب بن گیا ہے یا بہت سے لوگوں کے لیے نفسیاتی علاج کا ایک ذریعہ بھی ہے

دونوں ممالک کے نجومیوں کی پیشن گوئیوں کو دیکھا جائے تو یہ مستقبل کے حوالے سے ان کی خواہشات کی زیادہ عکاسی کرتی ہیں۔

Tags:

delusionRussiaUkraineWar
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

امریکہ میں یوم آزادی کی پریڈ میں فائرنگ سے چھ ہلاک، مشتبہ شخص گرفتار

Next

پانی میں اگنے والا سوسن کا سب سے بڑا پودا دریافت

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme