Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

جوانی میں بالوں کو سفید کرنے والی اہم ترین وجہ سامنے آگئی!

By Akhtar Rasool
جون 25, 2021 3 Min Read
0

یہ ایک عام خیال ہے کہ بالوں کی سفیدی اور ذہنی تناؤ کے درمیان تعلق موجود ہے اور اب طبی سائنس نے بھی ایسے شواہد دریافت کیے ہیں جو اس خیال کو درست ثابت کرتے ہیں

امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں دریافت کیا گیا ہے کہ درحقیت بالوں کی جڑوں سے جو بال نکلتے ہیں ان کی رنگت تو تبدیل نہیں ہوتی مگر ذہنی تناؤ اور دباؤ کا سامنا کرنے والے افراد میں بال بتدریج سفید ہونے لگتے ہیں

کولمبیا یونیورسٹی کے ویجیلوس کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی تحقیق میں پہلی بار ایسے شواہد فراہم کیے گئے جن سے عندیہ ملتا ہے کہ ذہنی تناؤ اور بالوں کی سفیدی کے درمیان تعلق موجود ہے، اس سے دہائیوں ہرانے قیاس کی بھی تصدیق ہوتی ہے کہ تناؤ سے بالوں کی رنگت پر اثرات مرتب ہوتے ہیں

محققین نے بتایا کہ میکنزمز کو سمجھنے سے ‘پرانے’ سفید بالوں کو ‘جوان’ حالت میں واپس لانا ممکن ہوسکے گا۔

اگرچہ لوگوں کا پہلے سے ماننا ہے کہ ذہنی تناؤ سے بالوں کی سفیدی کا عمل تیز ہوجاتا ہے مگر سائنسدانوں میں اس تعلق کے حوالے سے بحث دہائیوں سے ہورہی ہے، کیونکہ اس طریقہ کار کے بارے میں علم نہیں جو بالوں کی رنگت میں تبدیلی کا باعث بنتا ہے

اس کو سمجھنے کے لیے محققین نے 14 رضاکاروں کے بالوں کے تجزیہ کیا اور ان کے نتائج کا موازنہ ہر رضاکار کی تناؤ سے متعلق ڈائری سے کیا گیا جو انہیں لکھنے کے لیے کہا گیا تھا۔ل

محققین نے فوری طور پر محسوس کیا کہ کچھ سفید بال کی رنگت دوبارہ قدرتی رنگت سے بدل گئی، جسے پہلے کسی تحقیق میں دریافت نہیں کیا گیا تھا

جب بالوں کو ڈائریز سے ملا کر دیکھا گیا تو محققین نے تناؤ اور بالوں کی سفیدی کے درمیان نمایاں تعلق کو دریافت کیا، جبکہ کچھ کیسز میں تناؤ سے نجات پر بالوں کی قدرتی رنگت پر واپسی کو بھی دیکھا گیا

محققین نے بتایا کہ جب ایک فرد جو چھٹیوں پر گیا تھا، تو وہاں اس کے پسنچ بال پھر سے کالے ہوگئے

بالوں کی رنگت جب بدلتی ہے تو 300 پروٹینز میں تبدیلیاں آتی ہیں اور محققین نے ایسا ریاضیاتی ماڈل تیار کیا تھا جو تناؤ سے متعلق مائی ٹو کانڈریا ڈی این اے تبدیلیوں سے آگاہ کرکے وضاحت کرسکے کہ تناؤ کس طرح بالوں کو سفید کرتا ہے

محققین نے بتایا کہ ہم اکثر سنتے ہیں کہ مائی ٹو کانڈریا خلیات کے پاور ہاؤسز ہوتے ہیں مگر یہ ان کا واحد کردار نہیں، بلکہ یہ درحقیقت خلیات کے اندر انٹینا کی طرح ہوتے ہیں جو مختلف طرح کے سگنلز بشمول ذہنی تناؤ پر ردعمل ظاہر کرتے ہیں

محقین نے کہا کہ ہمارے ڈیٹا سے ثابت ہوتا ہے کہ بالوں کی سفیدی کو لوگوں میں ریورس کیا جاسکتا ہے تاہم اس کا میکنزم مختلف ہوگا

تاہم انہوں نے کہا کہ تناؤ کی شدت میں کمی سے یہ ضروری نہیں کہ بالوں کی قدرتی رنگت واپس لوٹ آئے

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ماڈل سے عندیہ ملتا ہے کہ بالوں کو سفید ہونے کے لیے ایک مخصوص حد تک پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے، درمیانی عمر میں یہ حد مختلف عناصر کے باعث قریب آجاتی ہے جبکہ تناؤ اس جانب سفر تیز کردیتا ہے

آسان الفاظ میں بال جوانی میں تناؤ کے نتیجے میں سفید ہوئے ہوں اور بہت جلد ذہنی حالت کو بہتر بنالیا جائے تو ممکن ہے کہ بالوں کی رنگت کو لوٹایا کیا جاسکے

انہوں نے کہا کہ ہمارا نہیں خیال کہ تناؤ میں کمی لاکر 70 سالہ کسی فرد کے بالوں کو سیاہ کیا جاسکتا ہے جن کے بال برسوں قبل سفید ہوچکے ہیں، تاہم جوانی میں کسی حد تک ایسا ممکن ہے، مگر اس پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کورونا 25 ہزار سال قبل بھی مشرقی ایشیا میں تباہی مچا چکا ہے، ماہرین کا نیا دعویٰ

Next

پیپلز پارٹی کے میاں آصف کو سزائے موت سنا دی گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme