Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کے لیے خطرناک قرار

By Akhtar Rasool
جنوری 19, 2021 2 Min Read
0

ایک ایسے وقت میں جب نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس منتقل ہونے کی تیاری کر رہے ہیں، بعض سیکیورٹی ماہرین نے ان کی پسندیدہ سائیکل کو وائٹ ہاؤس کےلیے ’خطرناک‘ قرار دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ اسے اپنے ساتھ لے کر نہ جائیں تو بہتر ہے

واضح رہے کہ یہ ایک ساکن ورزشی سائیکل ہے جسے امریکی کمپنی ’پیلوٹن‘ نے تیار کیا ہے. تاہم دوسری ساکن ورزشی سائیکلوں کے مقابلے میں یہ بہت جدید ہے کیونکہ اس میں ایک عدد ایل سی ڈی اسکرین کے علاوہ ایک ڈیجیٹل کیمرا بھی نصب ہے اور یہ سب کے سب چوبیس گھنٹے انٹرنیٹ سے منسلک رہ سکتے ہیں

خطرناک بات یہ ہے کہ اگر اس سائیکل کو ’’آف‘‘ بھی کر دیا جائے، تب بھی یہ اپنا انٹرنیٹ کنکشن برقرار رکھتی ہے

اگرچہ وائٹ ہاؤس میں دیگر حفاظتی اقدامات کے ساتھ ساتھ سخت سائبر سیکیورٹی کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے، جس میں فائر والز اور مداخلت سے بر وقت خبردار کرنے والے سافٹ ویئر وغیرہ شامل ہیں، لیکن سائبر سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک اچھا اور ماہر ہیکر ان رکاوٹوں کو بہ آسانی عبور کر سکتا ہے

وائٹ ہاؤس کے نیٹ ورک میں داخل ہونے کے لیے انٹرنیٹ سے منسلک یہ ساکن ورزشی سائیکل ایک آسان راستہ ثابت ہوسکتی ہے، جس سے نہ صرف وائٹ ہاؤس بلکہ شاید پورے امریکا کی سلامتی بھی خطرے میں پڑ جائے

ماہرین کا کہنا ہے کہ بچاؤ کی ایک صورت تو یہ ہوسکتی ہے کہ سائبر سیکیورٹی سروس کو چوبیس گھنٹے تعینات رکھا جائے کہ وہ بطور خاص اس ساکن سائیکل کے کنکشن پر نظر رکھیں؛ جبکہ دوسری صورت یہ ممکن ہے کہ وائٹ ہاؤس منتقل کرنے سے پہلے اس سائیکل میں سے اسکرین، کیمرا اور انٹرنیٹ کنکشن نکال دیے جائیں تاکہ یہ خطرہ باقی ہی نہ رہے

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ 2008ع میں بھی ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب بارک اوباما امریکی صدر منتخب ہوئے تھے اور وائٹ ہاؤس منتقل ہونے کی تیاریاں کر رہے تھے، تب ان کی بیوی مشیل اوباما کی ایسی ہی ایک ساکن ورزشی سائیکل میں تبدیلیاں کر کے اس میں سے ہر وہ نظام الگ کر لیا گیا تھا جو اسے انٹرنیٹ سے منسلک کرتا تھا اور سائبر سیکیورٹی کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتا تھا۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

دو سالہ بی اے اور ایم اے ڈگری کے حوالے سے ایچ ای سی کا بڑا اعلان

Next

ﭘﯽ ﮈﯼ ﺍﯾﻢ ﺍﺳﭩﯿﺮﻧﮓ ﮐﻤﯿﭩﯽ ﺍﺟﻼﺱ، ﭼﮭﻮﭨﯽ ﺟﻤﺎﻋﺘﻮﮞ ﮐﺎ پی پی ﺍﻭﺭ ﻧﻮﻥ ﻟﯿﮓ ﭘﺮ ﺗﺤﻔﻈﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme