Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

Skin-creams-can-cause-bone-fractures.-New-research
سائنس و ٹیکنالوجیاہم ترینتازہ ترینخبریں

جِلد کی کریمیں ہڈیوں کے ٹوٹنے کا باعث بن سکتی ہیں۔ نئی تحقیق

By Akhtar Rasool
دسمبر 30, 2023 2 Min Read
0

ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لاکھوں لوگوں کی طرف سے جلد کی بیماریوں جیسے کہ ایکزیما کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ادویات کی زیادہ مقداریں ہڈیوں کو پتلا کرنے والی بیماری آسٹیوپوروسس کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتی ہیں۔

تائیوان کے نیشنل تائیوان یونیورسٹی ہاسپٹل میں کی جانے والی تحقیق میں 8000 مریضوں کے میڈیکل ریکارڈز کا مطالعہ کیا گیا۔

تحقیق میں محققین کو معلوم ہوا کہ وہ افراد جنہوں نے کارٹیکوسٹیرائیڈز (خون کی شریانوں کو سکیڑنے اور سوزش کو کم کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی کریمیں اور مرہم) استعمال کیے تھے، ان کے آئندہ پانچ سالوں میں آسٹوپوروسس میں مبتلا ہونے اور ہڈی فریکچر ہونے کے خطرات زیادہ تھے۔

وہ افراد جو زیادہ مقدار میں ادویات کا استعمال کرتے تھے، ان کے اس کیفیت میں مبتلا ہونے کے امکانات 34 فی صد زیادہ تو تھے ہی، لیکن وہ لوگ جنہوں نے کم مقدار میں دوا کا استعمال کیا، ان میں بھی اس کیفیت کے خطرات 22 فی صد زیادہ تھے۔

تحقیق میں خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ مسائل کا شکار نظر آئیں۔

واضح رہے کہ انتہائی موثر اور انتہائی محفوظ ہونے کے باوجود، کورٹیکوسٹیرائڈز کو قلیل مدتی استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کیونکہ اگر غلط طریقے سے استعمال کیا جائے تو یہ سنگین ضمنی اثرات کا سبب بن سکتے ہیں۔

یہ ادویات جسم کے کیلشیئم اور وٹامن ڈی استعمال کرنے کے طریقے کو بدل کر ہڈیوں کی بیماری اور کمزوری کا سبب بن سکتی ہیں

تحقیق کے مصنف چیا-یو چو کے مطابق جِلدی بیماریوں کے علاج کے لیے ٹوپیکل کورٹیکوسٹیرائیڈزکا استعمال انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیئے اور معالجین کو ان کے ممکنہ نقصانات کا علم ہونا چاہیئے۔

Tags:

6 anti-aging tips you can learn from korean cultureanti aging creamappendicular bonesbloating causesbone marrow (anatomical structure)bone painbone remodelingbone strengthbonesbones and jointscancer reserchcausescauses of bone paingrape seed extract researchhabits that can damage your kidneysirregular boneslab researchmaryland stem cell research fundResearchresearch phasesrosacea causes and symptomsstem cell research
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
A-man-braves-freezing-temperatures-to-travel-from-Algeria-to-Paris-by-hiding-in-a-planes-landing-gea
Previous

منجمد درجہ حرارت برداشت کر کے ایک شخص کا الجزائر سے پیرس تک طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر سفر

USA-Beach-windmills-responsible-for-whale-deaths-or-not-The-debate-intensifie
Next

امریکہ: ساحلوں پر ہوائی چکیاں وہیلز کی موت کی ذمہ دار ہیں یا نہیں؟ بحث شدت پکڑ گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme