Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

جہانگیر ترین گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملنے سے انکار کر دیا

By Akhtar Rasool
اپریل 20, 2021 2 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کے ہم خیال گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات کرنے سے انکارکر دیا ہے

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے جلد اعلٰی سطح کی ایک کمیٹی نے ملاقات کرنا تھی، تاہم جہانگیر ترین گروپ کی جانب سے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی گئی ہے

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ہمیں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کروائی گئی تھی، اس لیے صرف وزیر اعظم سے ہی ملاقات کی جائے گی، کیوں کہ عمران خان ہی ہمارے کپتان ہیں، لہٰذا ہم اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے

اس سے قبل یہ کہا جا رہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے جہانگیرترین گروپ کو ملاقات کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے تاہم اب وزیراعظم کی طرف سے ہدایت یہ دی گئی ہے کہ جہانگیر ترین کے حامی ارکان سے جلد اعلٰی سطح کی ایک کمیٹی ملاقات کرے گی جس پر جہانگیر ترین کی رہائشگاہ پر 21 اپریل کا افطار ڈنر پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ملاقات کا گرین سگنل ملتے ہی جہانگیرترین کی رہائشگاہ پر 21 اپریل کو حامی ارکان کو دیاجانے والا افطار ڈنر پروگرام ملتوی کردیا گیا ہے کیوں کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر رواں ہفتے میں جہانگیرترین کے حامی ارکان سے اعلی سطح کی کمیٹی ملاقات کرے گی ، کمیٹی ارکان کے نام وزیراعظم فائنل کریں گے، کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں وزیراعظم اور جہانگیر ترین کے درمیان ملاقات کا فیصلہ کیا جائے گا

دوسری طرف تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین ہم خیال گروپ نے سازشی کا نام آئندہ پانچ روز میں سامنے لانے کا عندیہ دیا تھا، جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ سازش کون کررہا ہے لیکن جلد پتہ چل جائےگا، اسحاق خاکوانی نے کہا کہ سازشی کا نام آئندہ پانچ یا چھ روز میں بتا دیں گے ، 17 اپریل کو عدالت میں پیشی کے موقع پر جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کی تو اس موقع پر ان کے ہمراہ راجہ ریاض، اسحاق خاکونی اور دیگر ارکان بھی موجود تھے، ان سے سوال کیا گیا کہ سازش کون کر رہا ہے آپ نام کیوں نہیں لیتے؟ جس پر جہانگیر ترین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ سازش کون کر رہا ہے لیکن جلد پتہ چل جائے گا ، جب یہی سوال اسحاق خاکوانی سے پوچھا گیا توجہانگیر ترین نے ان کے کان میں نام نہ بتانے کی سرگوشی کی، جس پر اسحاق خاکوانی نے کہا کہ پانچ سے چھ روز میں بتا دیں گے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

آئندہ بجٹ میں حکومت نے 19 لاکھ نوکریاں دینے کا ہدف مقرر کر لیا

Next

سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات میں تاخیر کا خدشہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme