Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریں

حالیہ وائس چانسلرز ایچ ای سی کی شرائط پر پورا نہیں اترتے، ڈاکٹر عاصم

By Akhtar Rasool
جون 19, 2021 2 Min Read
0

کراچی : سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین نے سندھ کی سرکاری جامعات میں وائس چانسلرز کی تقرری کے سلسلے میں قائم تلاش کمیٹی کو کام کرنے سے روکنے اور اس کی تنظیم نو کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تلاش کمیٹی کی جانب سے تقرر کئے گئے حالیہ وائس چانسلرز ہائر ایجوکیشن کمیشن کی شرائط پر پورا نہیں اترتے، پسندیدہ امیدوار کی تقرری کے سلسلے میں قواعد میں نرمی کردی جاتی ہے

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو لکھے گئے خط میں چیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے کہا ہے کہ میرے پاس ثبوت نہیں لیکن یقینی طور پر اخلاقی بدعنوانی موجود ہے اور غیرموزوں افراد کو وائس چانسلرز مقرر کیا گیا ہے جو سامان اٹھاتے ہیں۔ خط کی کاپی مشیر بورڈز و جامعات نثار احمد کھوڑو کو بھی بھیجی گئی ہے

خط میں ڈاکٹر عاصم نے لکھا ہے کہ انہوں نے سیکرٹری جامعات اور بورڈز سے بات کی مگر انہوں نے مجھے ان لوگوں کے بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کردیا، جنہوں نے مطلوبہ عہدوں کے لئے درخواست دی تھی

خط میں وزیر اعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والی وائس چانسلرز کی تقرریوں کا جائزہ لینے کے لئے ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے اور تلاش کمیٹی کو اس کی تنظیم نو ہونے تک کام سے روک دیا جائے

یاد رہے کہ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، سندھ مدرستہ اسلام یونیورسٹی، لیاری یونیورسٹی، پیپلز میڈیکل یونیورسٹی سمیت دیگر کئی جامعات میں وائس چانسلرز کے تقرر کے سلسلے میں تلاش کمیٹی پر کئی سوالات اٹھائے گئے اور بعض میں تو معاملات عدالت تک چلے گئے.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سندھ میں پرائمری اسکول کھولنے اور ویکسینیشن کے متعلق اہم فیصلے

Next

ایرانی صدارتی انتخاب، ابراہیم رئیسی کامیاب

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme