Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںقومی

حکومت نے اب تک 33 ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے، لیکن..!؟

By Akhtar Rasool
اپریل 21, 2021 2 Min Read
0

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے حاصل کردہ بیرونی قرضے 33 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے جولائی 2018ع سے لے کر مارچ 2021ع تک 32.9 ارب ڈالر کے مجموعی بیرونی قرضے حاصل کیے، جن میں یوروبانڈز بھی شامل ہیں

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں سے 76فیصد قرضے یعنی 25 ارب ڈالر  بجٹ اور پچھلے قرضوں اور سود کی ادائیگیوں کے توازن کو سہارا دینے کے لیے لیے گئے

انسٹیٹیوٹ آف پالیسی ریفارمز نے اپنی رپورٹ میں مالی سال  20-2019 تک غیرملکی قرضوں کے بیس سالہ رجحانات کا تجزیہ کیا ہے

مقامی انگریزی روزنامے ایکسپریس ٹریبیون نے غیر ملکی قرضوں کے ڈیٹاکو مارچ 2021ع تک توسیع دی جس کا مقصد موجودہ حکومت کے اعدادوشمار سامنے لانا ہے

اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ حکومت نے اگرچہ اب تک 33 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے ہیں، لیکن اس حکومت کے دوران بیرونی سرکاری قرض میں 15 ارب ڈالر کا ہی اضافہ ہوا، جس کا مطلب یہ ہے کہ بقیہ قرضے دوسرے قرضوں کی ادائیگی پر خرچ ہوئے

حکومت نے پچھلے 9 ماہ کے دوران 10.3 ارب ڈالر کے غیر ملکی قرضے لیے جن میں یوروبانڈز کے ذریعے لیا گیا قرض بھی شامل ہے

آئی پی آر کی رپورٹ میں کہا گیا  ہے کہ سب سے بڑا مسئلہ جس کا پاکستانی معیشت کو سامنا ہے وہ پچھلی حکومتوں کی طرف سے لیے گئے غیرملکی قرضوں کی واپسی اور ان پر سود کی ادائیگی ہے۔ بڑی مقدار میں ادائیگی کے باوجود قرضوں کا بوجھ بڑھتا چلا جا رہا ہے۔ توازن ادائیگی کی سپورٹ کے لیے استعمال کیا جائے تو بیرونی قرض بوجھ بن جاتا ہے

آئی پی آر کے مطابق بھاری غیرملکی قرضوں کی وجہ سے معیشت موجودہ کم شرح نمو کی سطح، محدود برآمدات کے ساتھ دیوالیہ ہوجانے کے  قریب ہی رہے گی کیوں کہ حکومتی آمدن کا زیادہ حصہ قرضوں اور ان پر سود کی ادائیگی میں چلا جاتا ہے اور معاشی ترقی اور ترقیاتی اخراجات کے لیے کم رقم بچتی ہے۔

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﺍﻣﺮﯾﮑﺎ، ﭘﻮﻟﯿﺲ ﮐﮯ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ پندرہ ﺳﺎﻟﮧ ﺳﯿﺎﮦ ﻓﺎﻡ ﻟﮍﮐﯽ ﮨﻼﮎ

Next

قومی اسمبلی میں اسپیکر کے منہ پر جوتا مارنے کی دھمکی: شاہد خاقان نے جمہوریت کے منہ پر جوتا مارا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme