Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںفن

خاتون سے زیادتی کا معاملہ: سلمان خان اور اکشے کمار سمیت 38 بالی ووڈ اداکاروں کے خلاف مقدمہ درج

By Akhtar Rasool
ستمبر 7, 2021 2 Min Read
0

نئی دہلی : زیادتی کا شکار خاتون کی شناخت ظاہر کرنے پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، اکشے کمار اور اجے دیوگن سمیت اڑتیس شوبز شخصیات کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

بھارتی میڈیا کے مطابق 2019ع میں بھارت میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا، جب ٹول پلازہ کے قریب چار آدمیوں نے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد زندہ جلا دیا تھا۔ اس واقعے نے پورے بھارت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا تھا اور لوگوں نے اس واقعے کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا

بالی ووڈ، ٹالی ووڈ اور بھارت کی دیگر فلم انڈسٹریوں سے تعلق رکھنے والے متعدد فنکاروں نے بھی اس خوفناک واقعے پر آواز اٹھاتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔ تاہم ان میں سے کچھ فنکاروں نے زیادتی کا شکار خاتون کا نام سوشل میڈیا پر ظاہر کردیا تھا، جس کی وجہ سے اب یہ فنکار مشکل میں پڑ گئے ہیں

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان، اکشے کمار، اجے دیوگن، اداکارہ راکول پریت سنگھ، انوپم کھیر، فرحان اختر، مہاراجا روی تیجا، چارمے کور سمیت مجموعی طور پر بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے اڑتیس فنکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، کیونکہ ان فنکاروں نے متاثرہ خاتون کی پہچان سوشل میڈیا پر ظاہر کردی تھی

یہ مقدمہ دہلی سے تعلق رکھنے والے وکیل گورو گلاٹی نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ 228 کے تحت سبزی منڈی پولیس اسٹیشن میں دائر کیا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے تیس ہزاری کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے

گلاٹی نے اپنی شکایت میں کہا ہے کہ دوسروں کے لیے مثال قائم کرنے کے بجائے بھارتی فنکار اپنے اخلاقی اصولوں کو بھول گئے اور بغیر کسی سماجی ذمہ داری کے متاثرہ خاتون کا اصل نام ظاہر کردیا

گورو گلاٹی نے مزید کہا قانون کے مطابق میڈیا یا عوامی مقامات پر زیادتی کے شکار متاثرین کا اصل نام ظاہر کرنا غیر اخلاقی ہے۔ گلاٹی نے ان تمام فنکاروں کی فوری گرفتاری کی بھی درخواست کی ہے کیونکہ یہ فنکار متاثرہ خاتون کی رازداری کو برقرار رکھنے اور اپنی سماجی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے.

Tags:

Akshy KumarBollywoodHarassments CaseSalman KhanTollywood
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اٹلی نے فٹبال میچز میں ناقابل شکست رہنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

Next

بھارت میں بارش کے لیے ہندو رسم کے مطابق لڑکیوں کی برہنہ پریڈ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme