Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

خبردار! ہیکرز ای میل سرور پر حملے کرکے وائرس پھیلا رہے ہیں، مائیکروسافٹ

By Akhtar Rasool
مارچ 15, 2021 2 Min Read
0

مائیکروسافٹ نے خبردار کیا ہے کہ ہیکروں کا ایک گروہ ’ایکسچینج ای میل سرورز‘ پر حملہ کر کے  وائرس یعنی میل ویئر پھیلا رہے ہیں، جن میں عام وائرس، ٹروجن ہارس، اسپائی ویئر اور تاوان لینے والے رینسم ویئر تک شامل ہیں، اس کی وجہ سے ہزاروں ای میل سرور خطرناک حملوں کی زد میں ہیں

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو مائیکروسافٹ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ اس میل ویئر کو ڈیئرکرائے یا ڈوجہ کرپٹ کا نام دیا گیا ہے اور چینی ہیکرز کا ایک گروہ جس کا نام ’ہیفنیئم‘ ہے وہ ان سرور کی کمزوریوں کا فائدہ اٹھارہا ہے

کمپنی کے مطابق ہیفنیئم وہ بنیادی گروہ ہے، جو نظام میں موجود بنیادی کمزوریوں کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔ اس کے باوجود دو مزید گروہ ایسے ہیں جو ایکسچینج سرورز کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں

رینسم ویئر کے ماہر مائیکل جیلسپائی کہتے ہیں کہ امریکا، کینیڈا اور آسٹریلیا کے کئی سرور ڈیئرکرائے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے پہلے مائیکروسافٹ کو انٹرنیٹ اور دیگر سہولیات فراہم کرنے والی کمپنی ’گِٹ ہب‘ میں ہیکرز کی چھیڑ چھاڑ محسوس ہوئی اور اس کی رپورٹ بھی شائع کرائی ہے

ایک اور کمپنی نے 82 ہزار سرورز میں ایسی کمزوریاں اور زدپذیری کو نوٹ کیا ہے جو معاملے کو مزید مشکل بنا رہی ہیں۔ اس کے علاوہ بینکوں اور صحت کے نظام سے وابستہ سیکڑوں ویب سائٹس اور سرورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈیٹا چرا کر یا کسی اور طریقے سے تاوان مانگنے کا کوئی واقعہ ابھی تک سامنے نہیں آیا.

Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

اپنے صارفین کا نجی ڈیٹا جمع کرنے پر گوگل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا

Next

ارجنٹینا کی قومی فٹبال ٹیم کے اسٹار کھلاڑی اینجل ڈی ماریا کی بیوی اور بچوں کو یرغمال بنا لیا گیا

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme