Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

’خدا سے ملاقات‘ کے لیے بچوں سمیت روحانی سفر پر روانہ ہونے والا گروہ پراسرار طور پر لاپتہ

By Akhtar Rasool
ستمبر 8, 2022 3 Min Read
0

لاطینی امریکی ملک وینزویلا میں حکام ایک ایسے گروہ کی تلاش میں ہیں، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ انڈیز کی پہاڑیوں میں ایک ’روحانی سفر‘ پر روانہ ہوا تھا

ان افراد کے رشتہ داروں کے مطابق ان لاپتہ افراد سے 22 اگست کے بعد سے کوئی رابطہ نہیں ہوا اور نہ ہی ان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی پیغام موصول ہوا ہے

مقامی انتظامیہ کے ایک افسر نے بتایا کہ لاپتہ افراد کی تعداد سولہ سے بیس کے درمیان ہو سکتی ہے، لیکن مقامی میڈیا کے مطابق یہ تعداد اس سے زیادہ ہے

وینزویلا کی ٹچیرہ ریاست کے پہاڑی علاقوں میں گمشدہ افراد کی تلاش کے لیے ڈرونز اور کتوں کی بھی مدد لی جا رہی ہے

گمشدہ افراد کے پڑوسیوں نے مقامی اخبار ’لا نیشیون‘ کو بتایا کہ یہ سب مقامی لوگ تھے، جو کھانا اور کیمپنگ کا سامان لے کر پہاڑوں کی جانب یہ کہہ کر روانہ ہوئے تھے کہ وہ چار دن کے لیے ایک ’روحانی سفر‘ پر جا رہے ہیں

مقامی حکام کے مطابق گمشدہ افراد میں ایک نوزائیدہ بچے سمیت چند کم عمر بچے بھی شامل ہیں

منگل کو مقامی انتظامیہ نے لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ٹیموں کو اس مقام پر روانہ کیا تھا، جہاں مقامی لوگوں کے مطابق ان کو آخری بار دیکھا گیا تھا لیکن ان کو کوئی سراغ نہیں مل سکا

لا گریٹا کا یہ علاقہ تقریباً 4725 فٹ بلندی پر واقع ہے، جس کے قرب و جوار میں پہاڑیاں ہیں، جن کی بلندی نو ہزار فٹ تک جاتی ہے

علاقے کے میئر نے ان افراد کی گمشدگی کو ’بہت مشکوک‘ قرار دیتت ہوئے کہا ’اس بارے میں مختلف نظریات ہیں کہ کیا ہوا لیکن ہم حتمی طور پر اس وقت تک کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک ہماری تفتیش مکمل نہیں ہو جاتی۔‘

لا گریٹا کے ایک پادری کے مطابق اس گروہ میں شامل تمام افراد ایک خاتون کے مرید تھے، جس کا دعویٰ تھا کہ اسے پر الہام ہوتا ہے

’لا نیشیون‘ کی رپورٹ کے مطابق یہ ستاون سالہ مذہبی خاتون ہی اپنے مریدوں کو اپنے ساتھ پہاڑوں پر لے کر گئیں تھیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ اس روحانی سفر میں ان کی ’خدا سے ملاقات‘ ہو گی

اخبار کے مطابق اس خاتون نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ ملاقات ایک پہاڑی پر ہوگی، جو جوان پیبلو پینالوزا نیشنل پارک کے قریب اور ٹچیرہ اور میریڈا ریاست کے درمیان پہاڑیوں میں ہے

ایک اور مقامی اخبار نے گمشدہ افراد کے رشتہ داروں سے بات چیت کی اور لکھا کہ ان افراد کے مطابق یہ خاتون کوئی عام شخصیت نہیں

لانیشیون نے ایک شخص سے ان دعووں پر انٹرویو کیا، تو اس نے بتایا ’اس خاتون نے کئی لوگوں کو چرچ بھجوایا۔ وہ کہتی تھی کہ مسیح ہمارے اعمال کی وجہ سے خون کے آنسو روتے ہیں اور یہ کہ دنیا ختم ہونے والی ہے‘

مقامی چرچ کے پادری نے اتوار کو اپنے وعظ میں لوگوں کو تنبیہ کی کہ وہ ایسے جنونی لوگوں کی باتوں میں مت آئیں جو دنیا کے ختم ہونے جیسے دعوے کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:

Latest

Tags:

Latin Americameet Godmysteriously goes missingspiritual journey
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

بیماری کی چھٹیاں نہ ملنے کا ملازمین کی موت سے تعلق دریافت

Next

خیبر پختونخوا: طالب علم کا کچرے سے ’خوراک‘ بنانے کا ’کامیاب‘ تجربہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme