Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

خلا میں چھ مہینے گزارنے کے بعد چینی خلابازوں کی وطن واپسی

By Akhtar Rasool
اپریل 16, 2022 2 Min Read
0

بیجنگ – خلا میں ایک سو اَسی سے زائد دنوں پر محیط طویل ترین مشن مکمل کرنے کے بعد تین چینی خلابازوں کی ٹیم واپس اپنے ملک میں لینڈ کر گئی ہے

تفصیلات کے مطابق خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ مریخ پر گاڑی اور چاند پر خلابازوں کی تحقیقاتی ٹیم بھجوانے کے بعد شین زو 13 چین کا امریکا کے مقابلے میں تازہ ترین خلائی مشن ہے

ایک خاتون اور دو مردوں پر مشتمل اس خلائی مشن نے چین کے مقامی وقت کے مطابق ہفتے کی صبح دس بجے واپس زمین پر لینڈ کیا ہے

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں شین زو 13 کو شمال مغربی چین میں واقع گوبی صحرا سے لانچ کیا گیا تھا۔
مشن میں شامل وانگ یاپنگ کو خلا میں جانے والی پہلی چینی خاتون کا اعزاز بھی حاصل ہے

تین خلابازوں پر مشتمل یہ ٹیم دو مرتبہ خلائی مرکز سے باہر نکل کر اسپیس واک مکمل کر چکی ہے اور خلائی اسٹیشن میں کئی سائنسی تجربوں کے علاوہ ٹیکنالوجی کو بھی ٹیسٹ کر چکی ہے

گزشتہ کئی ہفتے اس ٹیم نے مستقبل میں آنے والے مشن شین زو 14 کے لیے سامان کی تیاری میں لگائے ہیں، جس کی لانچ آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے

چین کے تیانگونگ خلائی اسٹیشن کے حوالے سے خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ آئندہ دس سال تک کام کرتا رہے گا

خلا بازوں کی یہ ٹیم تیانگونگ سٹیشن پر لینڈ کرنے والا دوسرا گروپ ہے

خیال رہے شین زو 13 کے مشن کمانڈر ژائے فائٹر پائلٹ بھی رہ چکے ہیں، جنہوں نے سال 2008ع میں پہلی اسپیس واک مکمل کی تھی، جبکہ ٹیم کے دوسرے رکن یی گوانگفو پیپلز لیبریشن آرمی کے پائلٹ رہ چکے ہیں

اس سے قبل گزشتہ سال چین کے شین زو 12 مشن نے تیانگونگ خلائی سٹیشن میں بانوے دن گزارے تھے.

Tags:

ChinaChina Space MissionChina Space ShuttleSpace Program
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

کشش ثقل کی توانائی کا ذخیرہ دراصل کیا ہے اور کچھ ماہر ماحولیات اس پر اتنے پرجوش کیوں ہیں؟

Next

اسلام قبول کرنے والے سابق کورین پاپ گلوکار داؤد کم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme