Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دبئی میں 2023ع میں روبوٹ ٹیکسیاں چلیں گی

By Akhtar Rasool
اپریل 15, 2021 2 Min Read
0
ایک روز قبل دبئی کے فرماں رواں شیخ ہمدان بن محمد نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ 2023ع سے دبئی میں روبوٹ ٹیکسیاں چلائی جائیں گی
تفصیلات کے مطابق یہ خودکار ٹیکسیاں کروز نامی کمپنی تیار کرے گی، جس کی پشت پر ہونڈا اور جنرل موٹر جیسے ادارے شامل ہیں۔ توقع ہے کہ دوسال کے دوران دبئی کی سڑکوں پر اولین خودکار ٹیکسیاں دوڑیں گی۔ اگرچہ اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے لیکن واضح طور 2023ع میں اس کے آغاز کا کہا گیا ہے
کروز کمپنی نے پہلی مرتبہ 2019ع میں روبوٹ ٹیکسیاں پیش کی تھیں۔ لیکن شاید یہ شیوی بولٹ برقی گاڑیوں کو دبئی میں نہ لائے جو فی الوقت سان فرانسسکو میں آزمائش سے گزر رہی ہیں۔  یہ ایک طرح کی ٹیکسی سروس ہوگی جس میں سواریاں کسی شٹل گاڑی کی طرح بیٹھ سکیں گے۔ ہر کار میں اسٹیئرنگ نہ ہوگا اور نہ ہی کوئی پیڈل ملے گا۔ تاہم کروز کمپنی نے کہا ہے کہ 2030ع تک ایسی 4000 ٹیکسیاں پورے دبئی میں دوڑ رہی ہوں گی
بتایا گیا ہے کہ 2022ع میں جی ایم کمپنی کے ڈیٹرائٹ کارخانے میں دبئی کے لیے کاروں کی تیاری شروع ہوگی۔ کووڈ-19 کے تناظر میں روبوٹ ٹیکسیوں میں حفاظتی اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں اور ہر چکر کے بعد گاڑی کو سینی ٹائز کیا جائے گا
کروز کمپنی نے گزشتہ تین برس میں ہونڈا، جی ایم، سوفٹ بینک اور مائیکروسافٹ وغیرہ سے سوا سات ارب ڈالر کی سرمایہ کاری حاصل کی ہے اور اس دوران خودکار سواریوں پر خوب سے خوب تر کا سفر بھی جاری رکھا ہے۔ اب اس کمپنی کے اثاثے 30 ارب ڈالر تک جاپہنچے ہیں
کروز کی گاڑیوں کی بہترین منزل دبئی کو ہی سمجھا جاتا ہے، جہاں حکومت نے 2030ع تک بیس فیصد سواریوں کو خودکار بنانے کا منصوبہ تیار کیا ہے۔ ان میں ڈرون سواریاں اور وولوکاپٹر بھی شامل ہیں.
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ﻭﺯﯾﺮﺍﻋﻈﻢ ﻧﮯ ﺗﺤﺮﯾﮏ ﻟﺒﯿﮏ ﭘﺮ ﭘﺎﺑﻨﺪﯼ ﻋﺎﺋﺪ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ ﻣﻨﻈﻮﺭﯼ ﺩﮮ ﺩﯼ

Next

کرپٹو کرنسی کمپنی ʼکوائن بیس` کی مارکیٹ ویلیو سو ارب ڈالر سے بڑھ گئی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme