Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دس مہینے دریا میں ڈوبا رہنے والا فون، مالک تک چالو حالت میں پہنچ گیا

By Akhtar Rasool
جون 23, 2022 2 Min Read
0

دس مہینے پہلے برطانیہ کے دریائے وائی میں اپنا موبائل فون گنوا دینے والے ایک شخص کو اس کا فون پھر سے مل گیا ہے اور حیرت انگیز طور پر یہ اب بھی کام کر رہا ہے

اوین ڈیوس نامی شخص نے اگست سنہ 2021ع میں گلوسٹر شائر میں کشتی چلاتے ہوئے اپنا آئی فون گرا دیا تھا

رواں ماہ میگویل پیچیکو نامی شخص کو یہ فون ملا اور اس نے اسے خشک کر کے اس کے مالک کا پتہ لگانے کی غرض سے اس کی تصاویر آن لائن پوسٹ کر دیں

میگویل کا کہنا تھا ”مجھے نہیں لگتا تھا کہ یہ فون اتنی اچھی حالت میں ہوگا۔ یہ پانی سے بھرا ہوا تھا

بی بی سی ریڈیو گلوسیسٹر شائر سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فون کو خشک کرنے کی بہت کوشش کی کیونکہ ممکن تھا کہ اس میں موجود چیزوں سے مالک کی جذباتی وابستگی ہو

’میں جانتا ہوں کہ اگر میں نے اپنا فون کھو دیا ہوتا جس میں میرے بچوں کی بہت سی تصاویر ہیں، میں جانتا ہوں کہ میں اسے واپس حاصل کرنا چاہوں گا‘

ڈرائی بروک سے تعلق رکھنے والے پچیکو نے فون ملنے کے بعد اسے ایئرلائن اور کمپریسر سے خشک کیا، پھر اسے رات بھر مزید خشک ہونے دیا

ان کا کہنا تھا ’صبح جب میں نے اسے چارج کیا تو مجھے یقین ہی نہیں آیا‘

اسکرین سیور پر 13 اگست کی تاریخ کے ساتھ ایک مرد اور عورت کی تصویر دکھائی دی۔ یہ وہ دن تھا جب فون پانی میں گرا تھا

فیسبک پر مقامی گروپ سنڈر نوٹس بورڈ پر یہ تصاویر پوسٹ کی گئی، جہاں سے انہیں چار ہزار سے زیادہ مرتبہ شیئر کیا گیا

فون کے مالک کے گذشتہ چھ ماہ سے سوشل میڈیا سے دور رہنے کے باوجود، تصویر کو بالآخر ایڈنبرا میں رہنے والے اوین ڈیوس اور اس کی منگیتر فیونا گارڈنر کے دوستوں نے پہچان لیا

ڈیوس کا کہنا تھا ’میں دو افراد کے لیے بنی کینوی (کشتی) میں تھا اور میری ساتھی کھڑی ہو گئیں اور ہم گر گئے۔‘

’فون میری پچھلی جیب میں تھا اور جیسے ہی یہ پانی میں گیا مجھے احساس ہوا کہ فون غائب ہو گیا ہے۔‘

وہ پیچیکو کی جانب سے فون واپس کرنے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بہت متاثر ہوئے

ان کا کہنا تھا ”میرا ردعمل یہ ہوتا کہ میں اسے کسی قریبی شراب خانے میں دے دیتا نہ کہ اسے خشک کرنے کے لیے اپنی ایئر کمپریسر کا استمعال کرتا“

Tags:

Iphone
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

سری لنکا: ایندھن، گیس، بجلی، خوراک نہیں، پوری معیشت تباہ۔۔۔ کیا پاکستان بھی اسی طرف جا رہا ہے؟

Next

شمالی علاقوں میں جون میں ہونے والی ’غیر متوقع‘ برفباری کی وجہ کیا؟

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme