Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دعا زہرہ کیس: ماہر نفسیات ڈاکٹر فاطمہ کے صوبائی مشیر شہلا رضا پر الزامات

By Akhtar Rasool
نومبر 2, 2022 2 Min Read
0

کراچی سے لاہور جا کر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرہ کیس میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں

لڑکی کا معائنہ کرنے والی ماہرِ نفسیات فاطمہ ریاض نے عدالت میں صوبائی مشیر شہلا رضا پر سنگین نوعیت کے الزامات لگا دیے ہیں

ڈاکٹر فاطمہ ریاض نے بتایا کہ ’صوبائی مشیر نے اپنے عہدے کا استعمال کرتے ہوئے انہیں ڈرانے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔‘

انہوں نے کہا ’انہیں ذاتی طور پر بیمار کرنے کے لیے ادویات دی گئیں۔‘

میڈیا کو جاری وڈیو پیغام میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ”مجھے نشہ آور ادویات چائے میں ملا کر دی گئی۔ مجھے اپنی طبیعت میں تبدیلی محسوس ہوئی تو میں نے اپنا میڈیکل ٹیسٹ کروایا، جس میں یہ بات ثابت ہوئی کہ مجھے نشہ آور دوا دی گئی ہیں“

ڈاکٹر فاطمہ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے تمام ثبوت عدالت کے سامنے پیش کر دیے ہیں

ڈاکٹر فاطمہ ریاض نے کہا کہ ان کی جان کو سنگین خطرہ ہے

اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ میں جسٹس صلاالدین پہنور کی عدالت میں ڈاکٹر فاطمہ ریاض پیش ہوئی اور کراچی سے پسند کی شادی کے لیے لاہور جانے والی لڑکی دعا زہرہ کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی

انہوں نے عدالت کو بتایا ”میری جان کو خطرہ ہے۔ اس کیس میں مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔“

جس پر عدالت نے محکمہ صحت صوبہ سندھ کے نمائندے فیض منگی سے سوال کیا کہ اگر خاتون کو دھمکیاں مل رہی ہیں تو آپ کسی اور کی ذمہ داری لگاتے۔ فیض منگی نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر عظمیٰ بھی ماہر نفسیات ہیں انہوں نے معائنہ کیا ہے

لڑکی کا معائنہ کرنے والی ڈاکٹر عظمیٰ نے عدالت کو بتایا کہ انہیں لڑکی کا ٹھیک طور پر معائنہ کرنے کا وقت نہیں مل سکا ہے

دوسری جانب رابطہ کرنے پر شہلا رضا نے اس معاملے پر موقف دینے سے معذرت کر لی۔

Tags:

DuaKarachiPsychologistZahera
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

’صحرا کا موتی‘: عرب فن تعمیر کا شاہکار شہر، جہاں ایئر کنڈیشنر کے بغیر بھی عمارات ٹھنڈی رہتی ہیں

Next

لانگ مارچ شیڈول میں تبدیلی اور نیا گیم پلان: ”ان کو تھکا تھکا کر ماریں گے“

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme