Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںسائنس و ٹیکنالوجی

دماغی بیماری الزائمر میں خلیات کیسے ختم ہوتے ہیں؟ طب کی دنیا میں بڑی پیش رفت

By Akhtar Rasool
ستمبر 18, 2023 4 Min Read
0

برطانیہ اور بیلجیئم کے سائنسدانوں نے یہ جان لینے کا دعویٰ کیا ہے کہ دماغی تنزلی کی بیماری ’الزائمر‘ میں دماغی خلیے کس طرح ختم ہوتے ہیں

واضح رہے کہ الزائمر ایسا مرض ہے، جس کا ابھی تک علاج دریافت نہیں کیا جاسکا ہے اور یہ آہستہ آہستہ مریض کو موت کے منہ کی جانب دھکیل دیتا ہے۔ یہ مرض دماغ پر اثر انداز ہوتا ہے، یادداشت ختم ہو جاتی ہے اور ایک خاص قسم کا پروٹین اسے متحرک کرنے کا باعث بنتا ہے

الزائمر کی بیماری کے دوران دماغی خلیات کیسے ختم ہوتے ہیں یہ کئی دہائیوں سے ایک معمہ اور سائنسی بحث رہی ہے۔ طب کی دنیا میں اس پر کئی تحقیقات ہوتی رہی ہیں۔ یونیورسٹی کالج لندن میں برطانوی ڈیمینشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ اور بیلجیئم میں کے یو یو لیون کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم بھی اس معمے کو حل کرنے کے لیے کئی سالوں سے تحقیق کر رہی تھی

اب حال ہی میں’سائنس‘ نامی طبی جریدے میں شائع ہونے والی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ سائنسدانوں نے یہ جان لیا ہے کہ ’الزائمر‘ کی بیماری کے دوران مریض کے دماغی خلیے کیسے ختم ہوتے ہیں

جریدے میں سائنسدانوں نے بتایا کہ دماغ میں بننے والے غیر معمولی پروٹین کا تعلق ’نیکروپٹوس‘ نامی خلیے سے ہے، جو بیماری کے دوران خود کو ختم کرنے صلاحیت رکھتا ہے

سائنسدانوں نے اس دریافت کو ’دلچسپ‘ قرار دیا ہے، جو مستقبل میں اس بیماری کے علاج کے لیے پیش رفت میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے

الزائمر میں مبتلا مریضوں کی یادداشت وقت کے ساتھ ساتھ کمزور ہو جاتی ہے، اس بیماری کی علامات کچھ یہ ہیں: تازہ باتیں بھول جانا، ڈرائیونگ کے دوران راستے بھول جانا، پسندیدہ مشاغل میں دلچسپی ختم ہوجانا، سونے میں مشکل پیش آنا، بولنے یا لکھنے میں دشواری، مزاج یا شخصیات میں بدلاؤ آنا وغیرہ

الزائمر میں مبتلا مریضوں کے دماغ میں امائلائیڈ اور ٹاؤ نامی غیر معمولی پروٹین شامل ہوتے ہیں

لیکن سائنسدان ابھی تک یہ سمجھنے میں کامیاب نہیں ہو سکے کہ الزائمر بیماری میں مبتلا لوگوں کے دماغوں میں امائلائیڈ اور ٹاؤ نامی غیر معمولی پروٹین کا جمع ہونا خود بیماری کی نشوونما سے کس طرح جڑا ہوا ہے

اسی حوالے سے سائنسدان کہتے ہیں کہ ہمارے دماغ میں پائے جانے والے خلیوں یا نیورونز کے درمیان خالی جگہوں پر غیر معمولی پروٹین امائلائیڈ بننا شروع ہو جاتا ہے، جس سے دماغ میں سوزش ہوتی ہے، جس کے خلاف نیورون اپنا دفاع کرتا ہے اور ان کی اندرونی کیمسٹری بدلنا شروع ہو جاتی ہے

اس کے نتیجے میں ٹاؤ نامی پروٹین ظاہر ہوتی ہیں اور دماغ کے خلیے ایک مخصوص قسم کا مالیکیول پیدا کرنا شروع کرتے ہیں جسے ایم ای جی 3 کہا جاتا ہے، جو نیکروپٹوسس سے موت کا باعث بنتا ہے، (نیکروپٹوسس ان طریقوں میں سے ایک ہے جو ہمارے جسم میں پرانے خلیات کو ختم کرکے نئے خلیات بنانے کے لیے کام کرتا ہے)

تازہ پیشرفت کو برطانیہ کے ڈیمنشیا ریسرچ انسٹیٹیوٹ سے تعلق رکھنے والے محقق پروفیسر بارٹ ڈی اسٹروپر نے ایک بہت اہم اور دلچسپ دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ”پہلی بار ہمیں اس بات کا اشارہ ملا ہے کہ الزائمر کی بیماری میں نیورون کیسے اور کیوں ختم ہوتے ہیں، تیس سے چالیس سالوں کے دوران بہت سی قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں لیکن کوئی بھی اس حوالے سے نشاندہی نہیں کر سکا ہے“

بیلجیئم اور برطانیہ کے سائنسدانوں نےانسانی دماغ کے خلیات کو جینیاتی طور پر تبدیل شدہ چوہوں کے دماغوں میں ٹرانسپلانٹ کیا تاکہ غیر معمولی پروٹین امائلائیڈ کی ضرورت سے زیادہ مقدار پیدا کی جا سکے

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ الزائمر کی بیماری نیکروپٹوسس کے ذریعے بڑھتی ہے (جو خود کو ختم کرنے کی صلاحیت رکھنے والا
ایک خاص قسم کا نیورون ہے)

رپورٹ کے مطابق جو لوگ الزائمر کا شکار ہوتے ہیں، وہ دماغی خلیات سے محروم ہوتے ہیں اور ایمائلائیڈ اور ٹاؤ نامی غیر معمولی پروٹین کی افزائش شروع ہوجاتی ہے، جو الزائمر نامی بیماری کی علامات کا باعث بنتے ہیں

ایمائلائیڈ ایسے پروٹین ہیں جو ہماری جسم اور دماغ میں پائے جاتے ہیں لیکن الزائمر کی بیماری کے دوران یہ ایمائلائیڈ ایک دوسروں کے ساتھ مل جاتے ہیں (یعنی گچھا بن جاتا ہے) اور بعد میں یہ دماغ میں plaques بنانے کا سبب بنتے ہیں، جو خطرے کی علامت ہے

سائنسدانوں کے مطابق ایک بار جب محققین دماغی خلیات کو necroptosis کے ذریعے ختم ہونے والے خلیات میں ایم ای جی 3 مالیکیولز کے کردار کو سمجھ لیا، تو وہ ایم ای جی 3 مالیکیولز کو اپنے کام کو انجام دینے سے روکنے میں کامیاب ہوجائیں گے

پروفیسر بارٹ ڈی اسٹروپر کہتے ہیں کہ یہ دریافت الزائمر کے علاج کے لیے نئی ادویات بنانے میں اہم پیشرفت ثابت ہوسکتی ہے تاہم اس تحقیق میں سالوں لگ سکتے ہیں

یونیورسٹی آف ایڈنبرا سے تعلق رکھنے والی پروفیسر تارا اسپائرز جونز اور برٹش نیورو سائنس ایسوسی ایشن کی صدر اس دریافت کو مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہتی ہیں ”یہ الزائمر کی تحقیق میں بنیادی خلا میں سے ایک کو دور کرتا ہے، یہ دلچسپ نتائج ہیں، اس کے ذریعے ہمیں مستقبل میں تحقیق میں مدد ملے گی“

تاہم انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ”اب بھی بہت سے اقدامات کی ضرورت ہے، یہ جاننے سے پہلے کہ آیا اسے الزائمر کے مؤثر علاج کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے یا نہیں“

الزائمر ریسرچ یوکے سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر سوسن کوہلہاس کا کہنا ہے کہ نتائج ’انتہائی دلچسپ‘ ہیں لیکن ابھی ابتدائی مرحلے میں ہیں

وہ کہتی ہیں ”یہ دریافت اہم ہے کیونکہ یہ الزائمر کی بیماری میں خلیوں کے ختم ہونے کے بعد پیش ہونے والے نئے میکانزم کی طرف اشارہ کرتی ہے جسے ہم پہلے نہیں سمجھ سکتے تھے اور اس دریافت سے الزائمر کے نئے علاج کے لیے راہ ہموار ہوسکتی ہے۔

Latest

Tags:

Alzheimer'salzheimer's disease (disease or medical condition)alzheimer's disease and the brainalzheimer's disease how it affects the brainalzheimer's disease latest researchalzheimer's disease researchalzheimer’s diseasealzheimers disease treatmentcauses of alzheimer's diseasedale bredesen the end of alzheimershow alzheimer's disease changes the brainmedicine (field of study)subject: alzheimer’s disease
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

فیصلہ (ہندی ادب سے منتخب افسانہ)

Next

فائنل میں سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے رکشا ڈرائیور کے بیٹے سراج کی کہانی

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme