Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا کا پہلا ایس ایم ایس بطور این ایف ٹی ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت

By Akhtar Rasool
دسمبر 23, 2021 2 Min Read
0

پیرس – دنیا بھر میں ڈجیٹل نوادرات کی بطور این ایف ٹی فروخت جاری ہے اور اب دنیا کا پہلا ایس ایم ایس ڈیڑھ لاکھ ڈالر میں فروخت ہوا ہے، جس کی پاکستانی روپوں میں قیمت دو کروڑ اڑسٹھ لاکھ روپے کے برابر ہے

برطانوی انجینیئر نیل پیپ ورتھ نے 3 دسمبر 1992 کو اپنے کمپیوٹر سے یہ پیغام اس وقت ووڈا فون کمپنی کے سربراہ رچرڈ ہاروس کو بھیجا تھا

اس پیغام میں انہوں نے رچرڈ ہاروس کو کرسمس کے تہوار کی مبارک باد دی تھی۔ اب اسے پیرس کے ایک مشہور نیلام گھر اگوت نے نیلام کیا ہے

کرسمس کی مبارک باد کا یہ پیغام رچرڈ نے اپنے آربیٹل 901 سیل فون پر وصول کیا تھا۔ تاہم اصل ایس ایم ایس تو فون میں ہی محفوظ ہوگا، لیکن اس کی نقل، کمیونیکیشن پروٹوکول اور ایک ڈجیٹل فریم بھی دیا جائے گا، جس میں تھری ڈی اینیمیشن کو متحرک دیکھا جاسکتا ہے

ایک نامعلوم خریدار نے اس کی رقم ایتھریئم کرپٹو کرنسی میں ادا کی ہے، کیونکہ این ایف ٹی کرپٹو کرنسی میں ہی خریدے اور بیچے جاتے ہیں

اس ایس ایم ایس کی کہانی بہت دلچسپ ہے کیونکہ وہ ڈجیٹل پیغام رسانی کے انقلابی پروگرام پر کام کررہے تھے، جس کی بدولت فون سے دوسرے فون یا پھر کمپیوٹر سے سیل فون تک پیغام بھیجا جانا تھا۔ نینل پیپ ورتھ نے یہ پیغام ووڈا فون کو بھیجا تھا جو بعد ازاں انقلاب ثابت ہوا

نیل کہتے ہیں کہ 1992 میں خود انہیں بھی اندازہ نہ تھا کہ ایس ایم ایس کہاں سے کہاں پہنچ جائے گا

انہوں نے کہا ’’اس وقت ایموجی اور تھری ڈی اینیمیشن میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھے‘‘

واضح رہے کہ ابتدائی سیل فون میں کی بورڈ تھے ہی نہیں، بلکہ بس سینڈ اور اینڈ کے بٹن ہوتے تھے اور اسی وجہ سے ان سے ایس ایم ایس بھیجا محال تھا

یہی وجہ ہے کہ نیل نے اپنے کمپیوٹر سے یہ پیغام بھیجا تھا۔ اس کے بعد نوکیا نے کی پیڈ والا پہلا فون نوکیا 210 پیش کیا تھا.

Tags:

NFTWorld First msg
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ریسرچ پیپرز: پاکستان اور دیگر ملکوں کے مصنفین کے مقالے مسترد ہونے کی وجوہات کیا ہوتی ہیں؟

Next

پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme