Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریں

دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کہاں تعمیر ہو رہی ہے؟

By Akhtar Rasool
دسمبر 6, 2021 2 Min Read
0

کراچی – یہ تو ہم میں سے تقریباً ہر ایک کو علم ہے کہ دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ ہے اور دبئی میں واقع ہے، لیکن دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کے بارے میں بہت کم لوگوں کو معلوم ہے

اب دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت بھی ایک اور مسلم ملک ملائیشیا تعمیر ہو رہی ہے

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 118 منزلہ عمارت شہر کے مختلف حصوں سے صاف نظر آجاتی ہے، جس کی بلندی 2227 فٹ ہے،، جبکہ برج خلیفہ کی بلندی 2717 فٹ پے اور اس وقت دوسری بلند ترین عمارت کا اعزاز شنگھائی ٹاور کے پاس ہے، جس کی بلندی 2073 فٹ ہے

اب کوالالمپور میں تعمیر ہونے والی دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کے اختتامی مرحلے کی 30 نومبر کو منعقدہ تقریب میں ملائیشین وزیراعظم اسماعیل صابری یعقوب نے اس منصوبے کو ”مستقبل کا آئیکونک ٹاور“ قرار دیا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ نہ صرف انجنیئرنگ کی بے مثال کامیابی ہے، بلکہ اس سے ملائیشیا کی جدید اور ترقی پذیر ملک کی حیثیت مزید مضبوط ہوگی

اس عمارت کے بارے میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق یہ اکتیس لاکھ اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلی ہوئی ہے، جس میں سے پچاس فیصد سے زیادہ حصہ دفاتر کے لیے مختص ہوگا

اس کے علاوہ ٹاور میں ایک شاپنگ مال، ایک مسجد، پارک حیات ہوٹل اور جنوب مشرقی ایشیا کا بلند ترین آبزرویشن ڈیک بھی ہوگا

چار ایکڑ کے وسیع رقبے پر مشتمل عوامی مقامات اور ایک پارک بھی گراؤنڈ لیول پر ہوگا

اس منصوبے کے پیچھے آسٹریلین ماہرِ تعمیرات فینڈر کیٹسالڈز تھے اور ان کا کہنا ہے کہ اس عمارت کا تکونی انداز ملائیشین ثقافت کی عکاسی کرتا ہے

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیزائن اس ملک کے لوگوں کی بھرپور ثقافت کی عکاسی کرتا ہے

اس عمارت کو تعمیر کرنے والی کمپنی کے مطابق دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت کے اعزاز کا حصول ایک ”اضافی بونس“ ہے

واضح رہے کہ اس عمارت کی تعمیر کا اعلان 2010ع میں ہوا تھا، جبکہ اس کی بنیاد پانچ سال قبل رکھی گئی تھی. اس عمارت کو 2021 میں ہی عوام کے لیے کھولا جانے تھا، لیکن مارچ 2020ع میں کورونا وبا کی پابندیوں کی وجہ سے اس کا تعمیراتی کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا، جس کے باعث اس میں تاخیر ہوئی.

Tags:

World Tallest Building
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایک گاؤں، جہاں ہر شخص کو نام کے بجائے مخصوص گانے سے پہچانا جاتا ہے

Next

گیس کا ہیٹر، پانی کا برتن اور ملکی تاریخ کی پہلی ’قومی سلامتی پالیسی‘ کا مسودہ

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme