Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دنیا کی سب سے طاقتور دوربین خلاء میں جانے کے لیے تیار

By Akhtar Rasool
دسمبر 10, 2021 2 Min Read
0

ہیوسٹن/ٹیکساس/پیرس – امریکا، کینیڈا اور یورپ کی مشترکہ اور دنیا کی طاقتور ترین دوربین ’’جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ‘‘ (جے ڈبلیو ایس ٹی) کو ایندھن بھرنے کے بعد خلاء میں روانگی کے لیے مکمل طور پر تیار کر لیا گیا ہے

یورپی خلائی ایجنسی (ای ایس اے) نے اپنی تازہ پریس ریلیز میں اعلان کیا ہے کہ ’’جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ‘‘ کو 22 دسمبر 2021 کے روز ’’آریان 5‘‘ راکٹ کے ذریعے خلاء میں روانہ کیا جائے گا

واضح رہے کہ ناسا کے تحت اس خلائی دوربین کی تمام آزمائشیں امریکا میں مکمل کی گئیں، جس کے بعد اسے پاناما کینال کے راستے ’’یورپین اسپیس پورٹ‘‘ پہنچایا گیا، جو جنوبی امریکا میں فرانس کے زیرِ انتظام گیانا میں واقع ہے۔ آخری جانچ پڑتال کے بعد اسے یہیں سے خلاء میں روانہ کیا جائے گا

یہ بیضوی مدار میں سورج کے گرد چکر لگائے گی، جبکہ زمین سے اس کا اوسط فاصلہ تقریباً پندرہ لاکھ کلومیٹر رہے گا

خلاء کے انتہائی تاریک ماحول میں زیریں سرخ (انفراریڈ) شعاعوں کے ذریعے یہ کائنات کے ان دور دراز مقامات کو بھی دیکھ سکے گی، جو اس سے پہلے کسی دوربین نے نہیں دیکھے

یہ مقامات ہم سے تقریباً تیرہ ارب ستر کروڑ سال دور ہیں، یعنی ان سے آنے والی روشنی بھی اتنی ہی قدیم ہے

سائنسدانوں کا خیال ہے کہ کائنات کے اوّلین ستارے بھی آج سے تیرہ ارب ستر کروڑ پہلے وجود میں آئے ہوں گے، لیکن اب تک کسی بھی دوربین سے انہیں دیکھا نہیں جاسکا ہے۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جیمس ویب خلائی دوربین ایسے ستاروں کو بھی دیکھ سکے گی

ان کے علاوہ یہ دوسرے ستاروں کے گرد زمین جیسے سیارے تلاش کرنے کا اضافی کام بھی کرے گی

اس دوربین کا مرکزی آئینہ اٹھارہ آئینوں کو آپس میں جوڑ کر بنایا گیا ہے، جس کی مجموعی چوڑائی تقریباً 6.5 میٹر ہے

طاقتور ہونے کے علاوہ، یہ دنیا کی مہنگی ترین دوربین بھی ہے، جس پر لگ بھگ نو ارب ڈالر لاگت آئی ہے.

Tags:

James Webb Space Telescope
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

ایغور ’نسل کشی‘ کی ذمہ داری چینی صدر پر، غیرسرکاری ٹریبیونل

Next

فیسبک ”پروفیشنل پروفائل“ کے ذریعے اب  پیسے کمائے جا سکتے ہیں

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme