Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینتعلیم و صحتخبریںعالمی

دنیا کی پہلی ڈجیٹل طالبہ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

By Akhtar Rasool
جون 19, 2021 2 Min Read
0

بیجنگ : چینیوں نے دنیا کو حیران کرنے کے لیے تاریخ میں پہلی مرتبہ مصنوعی ذہانت سے ایک ڈجیٹل کردار تخلیق کیا ہے جسے چین کی ایک یونیورسٹی میں داخلہ دے دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق اس "طالبہ” کو سنگہوا یونیورسٹی میں داخل کیا گیا ہے اور اساتذہ کے مطابق ایک سال میں اس کا شعور 12 سالہ بچے جتنا ہو جائے گا۔ اس تمام اختراع کی پشت پر جدید ترین الگورتھم اور سافٹ ویئر ہے جو اسے مسلسل سیکھنے میں مدد دیتے ہیں

واضح رہے کہ اس سے قبل چینی ڈجیٹل یوٹیوبر اور خبرنامہ پڑھنے والے ورچول نیوز کاسٹر بھی بنا چکے ہیں

اس ڈجیٹل طالبہ کا نام ’ہُوا ژائی بِنگ‘ رکھا گیا ہے، جو اس وقت کمپیوٹر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں پڑھ رہی ہے

منگل کے دن اس نے پہلی کلاس لی ہے اور اس کا پہلا سیمسٹر ڈیٹا ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے، انہیں پڑھانے کےلیے ماہر پروفیسر کی خدمات حاصل کی گئی ہیں

اس سے پہلے بیجنگ اکیڈمی برائے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس یا اے آئی) اور ایک کمپنی زائپو اے آئی نے اس ڈجیٹل طالبہ کی تربیت کی ہے۔ لیکن اسے پڑھانے اور اتنی رقم خرچ کرنے کے مقاصد فی الحال واضح نہیں کیے گئے ہیں

البتہ جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں  کہا گیا ہے کہ چین اے آئی شعبے کو بڑھانا چاہتا ہے اور 2025ع تک وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) میں غیرمعمولی کامیابیاں حاصل کرنا چاہتا ہے۔ چین کا خیال ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجینس ملک کی معاشی ترقی اور صنعتی فروغ کے لیے بہت ضروری ہے

کمپیوٹر سائنس کے پروفیسر ٹانگ جائی کا کہنا ہے کہ ہُوا ژائی اب لکھ سکتی ہے، وہ پینٹنگ اور شاعری کرتی ہے اور موسیقی کا رحجان رکھتی ہیں۔ تاہم یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ طالبہ کچھ سادہ جذبات رکھتی ہے اور منطقی فکر بھی پیش کرتی ہے۔ اس طرح یہ دیگر مجازی کرداروں (ورچوئل کیرکٹرز) سے بہت مختلف ہے۔ اس کی تیاری میں پہلے سے ہی دیگر کمپیوٹر ماڈلوں سے فائدہ اٹھایا گیا ہے

اسے پڑھانے والے اساتذہ کے مطابق اگلے برس اس کی دماغی اور اکتسابی صلاحیت ایک 12 سالہ بچے جتنی ہوجائے گی۔ اس طرح وہ لوگوں سے گھل مل کر ان سے سیکھے گی اور دن بہ دن انسان نما ہوتی چلی جائے گی۔ اساتذہ کے مطابق یہ کیمپس کی فضا کو نیا رنگ دے گی اور انسانوں کے ساتھ مزید تخلیقی امور انجام دے سکے گی.

Tags:

China UniversityDigital Student
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

تھپڑ کھانے کے بعد آپ کیسا محسوس کر رہے ہیں، بچی کا فرانسیسی صدر سے سوال

Next

بیک وقت دس بچوں کی پیدائش کا ڈرامہ رچانے والی خاتون گرفتار

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme