Skip to content
  • https://www.facebook.com/
  • https://twitter.com/
  • https://t.me/
  • https://www.instagram.com/
  • https://youtube.com/
Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

Sangat Mag

First Urdu, Balochi and Sindhi Online Magazine

  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • عالمی
    • اسپورٹس
    • موسم
    • تعلیم و صحت
    • گھرداری
    • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • ادب
  • انٹریوز
  • وڈیوز
  • ماحولیات
  • بلوچی
  • سنڌي
  • About Us
  • Contact Us
  • Editorial Policy
  • Privacy Policy
Subscribe
Close

Search

اہم ترینتازہ ترینخبریںعالمی

دنیا کے ویران ترین صحرا کا جینیاتی خزانہ کیسے عالمی بھوک مٹا سکتا ہے؟

By Akhtar Rasool
نومبر 4, 2021 3 Min Read
0

چلی : چلی کے اتاکاما صحرا میں پودوں کی صورت میں موجود جینیاتی خزانے کے بارے میں کہا گیا ہے کہ یہ نہ صرف حال بلکہ آنے والی نسلوں میں بھی غذائی مسئلہ بڑی حد تک حل کرسکتا ہے

چلی میں واقع اتاکاما دنیا کا سخت ترین اور بے رحم صحرا ہے، جسے کرہ ارض پر خشک ترین علاقہ بھی قرار دیا جاتا ہے

مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہاں اب بھی زراعت اور کھیتی باڑی ہو رہی ہے، جس کی وجہ یہاں پائے جانے والے وہ عجیب وغریب پودے ہیں جو انتہائی ناموافق حالت میں غذا اور غذائیت دونوں فراہم کرتے ہیں

 

ارضیاتی اور نباتاتی ماہرین کا خیال ہے کہ دنیا بھر میں وسیع رقبہ گرمی اور خشک سالی کی لیپٹ میں ہے اور یہاں کے پودوں کی جینیات کو سمجھ کر تیزی سے بدلتے خطوں میں بھی زراعت کو فروغ دیا جا سکتا ہے

یہی وجہ ہے کہ ماہرین نے اتاکاما ریگستان میں موجود درختوں اور پودوں پر اس حوالے سے سنجیدہ تحقیق شروع کر دی ہے

اس ضمن میں نیویارک یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی پودوں کی ماہر ڈاکٹر گلوریا کوروزی کا کہنا ہے کہ بدلتی آب و ہوا کے تناظر میں جینیاتی تحقیق بہت ضروری ہے، تاکہ غذائیت سے محروم ، گرم اور خشک علاقوں میں کھانے کے قابل فصلوں کی کاشت کی جا سکے

 

ڈاکٹر گلوریا کوروزی کا ماننا ہے کہ عالمی بھوک ختم کرنے کا یہ ایک اہم اور مؤثر طریقہ ہوگا

اس تحقیق کے لیے سائنسدانوں نے دس سال تک خاک چھانی ہے اور اس عرصے میں کی گئی طویل محنت سے بائیس ایسے مقامات سے پودوں کے نمونے لیے ہیں جو انسان کے کام آسکتے ہیں

ان پودوں کے تمام نمونوں اور مٹی کے ذرات کو احتیاط سے تجربہ گاہ لایا گیا اور تحقیق کے لیے مائع نائٹروجن میں محفوظ کیا گیا ہے۔ پھر محفوظ کردہ پودوں کی تفصیلی جینیاتی ترکیب پر تحقیق کی گئی، جو اب بھی جاری ہے

اب تک بتیس پودوں کا جینیاتی سیکوینس معلوم کیا گیا ہے اور ان کا موازنہ بتیس ایسی ہی انواع سے کیا گیا جو بہت قریب تھیں

ماہرین کا ہدف تھا کہ کسی طرح امائنو ایسڈ کی جینیاتی اساس کو سمجھا جائے، جس کی بدولت پودے خون جلادینے والی گرمی میں بھی زندہ رہتے اور  پھلتے پھولتے ہیں

پھر ایک قدرے نئی ٹیکنالوجی سے دو سو چھپن ایسے جین تلاش کئے گئے جو تبدیل ہوکر ان پودوں کو سخت جاں بنا رہے تھے۔ مزید تفصیل سے معلوم ہوا کہ ان میں انسٹھ جین ایسے تھے، جنہیں پودوں کی حیاتیات میں بڑے پیمانے پر پڑھا گیا ہے

یعنی اگر یہ جین کسی پودے میں ڈالے جائیں، تو ان میں کئی طرح سے سخت حالات برداشت کرنے کی صلاحیت پیدا ہو جاتی ہے اور یہی ان ماہرین کی تحقیق کا مرکزی نکتہ بھی تھا

تحقیق سے مزید معلوم ہوا ہے کہ اس صحرا میں دالوں، آلوؤں اور دیگر سبزیوں کی قریب قریب اجناس بھی اگ رہی ہیں

اس بات کو مد نظر رکھ کر کہا جا سکتا ہے کہ یہ علاقہ ایک جینیاتی حل فراہم کرتا ہے، جس کے تحت مستقبل میں آبادی کی بڑی تعداد کو غذا فراہم کی جا سکتی ہے.

Tags:

Chili Desert FoodGenetic Foods
Author

Akhtar Rasool

Follow Me
Other Articles
Previous

پاکستان میں پلاسٹک کے انڈے فروخت ہونے کی بات میں کتنی سچائی ہے؟

Next

امیروں کا شوق غریبوں کی موت بن گیا. آلودگی سے بیس لاکھ افراد ہلاک ہوئے، تحقیق

No Comment! Be the first one.

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

حالیہ پوسٹیں

  • بوسنیا: بار بار نقشے سے مٹائے جانے کے بعد بھی زندہ رہنے والی روح کی کہانی
  • لیونل میسی: لاطینی امریکا کا یونانی فلسفی
  • جیڈن ایڈمز: جنوبی افریقہ کا ابھرتا ستارہ، جسے موت نے ورلڈ کپ کے فوراً بعد چھین لیا
  • انسٹاگرام کی چکاچوند کے پیچھے ایک تاریک دنیا: الگورتھم، معصومیت اور منافع کی معیشت
  • نیمار جونیئر: سامبا فٹ بال کا آخری چراغ

Sports

  • ادب
  • انٹرویوز
  • اہم ترین
  • تاریخ
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • اسپورٹس
    • تصاویر
    • تعلیم و صحت
    • عالمی
    • قومی
    • موسم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • فن
  • کالم
  • گھرداری
  • ماحولیات
  • وڈیوز
Copyright 2026 — Sangat Mag. All rights reserved. Blogsy WordPress Theme